Ya imame askari
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hasan Askari (a.s) recited by Shahid Baltistani
یا حسن ہائے حسن عسکری
بھیجیئے بیٹے کو مولا منتظر ہیں ماتمی
یا امامِ عسکری
داستانِ ظلم مولا اب جہاں سے ختم ہو
جب تلک مہدی نہ آئے روک دیجئے وقت کو
العجل کہہ کر گزرتی جا رہی ہے ہر صدی
یا امامِ عسکری…
ظالموں نے زہر مولا آپکو ایسا دیا
دست و پا کے ناخنوں سے خون جاری ہو گیا
آپ کی غربت کو دیکھا یادِ شبر آ گئی
یا امامِ عسکری…
دفن شہہ نے جس طرح سے اپنے اصغر کو کیا
آ گیا نظروں میں ہائے منظرِ کرب و بلا
اپنی تُربت آپ نے جو گھر میں خود تیار کی
یا امامِ عسکری…
یوں تو سارا ثامرہ تھا رونے والوں میں مگر
ہائے بھائی کہہ کے روئے کوئی تیری لاش پر
اک بہن زینب کے جیسی کاش کے ہوتی تیری
یا امامِ عسکری…
گھر میں داخل ہو گئے تھے ظلم ڈھانے کے لیے
پُرسہ دینے کے بجائے قتل کرنے کے لیے
ڈھونڈتے تھے چاروں جانب تیرے مہدی کو شقی
یا امامِ عسکری…
پردئہ غیبت میں مہدی بھی تڑپ کر رہ گیا
گیارہ صدیوں بعد یہ پھر سے ستم ڈھایا گیا
آپ کے روضے کا گِرنا ہے شہادت دوسری
یا امامِ عسکری…
مادرِ شبیر کا تعمیر روضہ دیکھ لے
گھر میں خالق کے تکلم شہہ کا ماتم دیکھ لے
کم سے کم سے اتنی بڑھا دو ماتمی کی زندگی
یا امامِ عسکری…
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.