Sar se mehdi ka jo
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hasan Askari (a.s) recited by Mazahir Abbas
سر سے مہدی کے جو بابا کا اُٹھا ہے سایہ
یاد مولا کو سکینہ کا تڑپنا آیا
کمسنی میں جو یتیمی کی اذیت دیکھی
تھا برس پانچواں جب باپ کی میت دیکھی
خون ٹپکتا ہوا جب باپ کا لاشہ آیا
یاد مولا کو۔۔۔
سامرہ میں بھی چلی کرب و بلا جیسی ہوا
بے خطا مارا گیا پھر سے غریبِ زہرا
ہائے بابا جو لبوں پہ دمِ آخر آیا
یاد مولا کو۔۔۔
عسکری نے جو اسیری میں شہادت پائی
حجتِ حق کو سکینہ کی بہت یاد آئی
قید سے جس کا جنازہ بھی نہ کوئی لایا
یاد مولا کو۔۔۔
روئے سجاد کو جب قیدِ پدر یاد آئی
یاد آتے رہے سب شام کے بیکس قیدی
شام والوں نے اسیروں پہ ستم کیا ڈھایا
یاد مولا کو۔۔۔
کتنے تنہا رہے غربت میں زمانے کے امام
کوئی پرسہ نہ دلاسہ نہ کوئی محوِ کلام
جب بھی تنہائی میں دم سینے میں گھٹتا پایا
یاد مولا کو۔۔۔
باپ کے بعد جو مولا پہ ستم ہونے کو تھے
غیب میں لے لیا اللہ نے محفوظ رہے
نیلا رخسار سکینہ کا مگر یاد آیا
یاد مولا کو۔۔۔
کاش ہوجاے ثمر حجت آخر کا ظہور
اور نظر دیکھیں مجلس میں کے مولا کے حضور
ہاے نوحہ یہ مظاہر جو لبوں پر لایا
یاد مولا کو۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.