Askari ki saamra may
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hasan Askari (a.s) recited by Taqi Raza Alipuri
عسکری کی سامرہ میں ہئے شہادت ہو گئی
آج پھر سے فاطمہ کے گھر قیامت ہو گئی
خون میں اپنے ہی غلطاں ہیں غریبِ سامرہ
سرخ اپنے خون میں پھر سے امامت ہو گئی
عسکری کی سامرہ میں۔۔۔
زہر پا کر یوں تڑپتے جا رہے ہیں عسکری
مجتبیٰ کی ذہن میں تازہ مصیبت ہو گئی
عسکری کی سامرہ میں۔۔۔
ایک اور معصوم کو مارا ہے ظُلم و جور سے
یوں شہادت اِس گھرانے کی روایت ہو گئی
عسکری کی سامرہ میں۔۔۔
چپکے چپکے رو رہے ہیں عسکری کے گھر میں سب
رونے پہ پہرہ لگا ایسی شقاوت ہو گئی
عسکری کی سامرہ میں۔۔۔
پانچواں ہی سال تھا مہدی کا جب ظلم و ستم
اس قدر بڑھنے لگا ہر سُو عداوت ہو گئی
عسکری کی سامرہ میں۔۔۔
محوِ گریہ حیدرِ کرار بھی ہیں زہرا بھی
غمزدہ شہرِ مدینہ میں رسالت ہو گئی
عسکری کی سامرہ میں۔۔۔
رو رہے ہیں سب مُحب سُن کر مصیبت کا بیاں
اس طرح رضوان کی کامل عبادت ہو گئی
عسکری کی سامرہ میں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.