Taboot hasan ka
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hasan (a.s) recited by Mesum Abbas
پیکاں برس رہے ہیں
تابوت پر حسن کے
امت مٹا رہی ہے
آثار پنجتن کے
ہاے حسن ہاے حسن
تیروں نے سجایا ہے
تابوت حسن کا
گھر لوٹ کے آیا ہے
تابوت حسن کا
شبیر یہ کہتے تھے
شبر کے جنازے پر
کیوں خوں میں نہایا ہے
تابوت حسن کا۔۔۔
اجلا تھا کفن لیکن
بے درد لعینوں نے
خوں رنگ بنایا ہے
تابوت حسن کا۔۔۔
اک دنیا مخالف تھی
پوچھے کوئی سرور سے
کس طرح اٹھایا ہے
تابوت حسن کا۔۔۔
جب تیروں کی بارش تھی
اے شاہ نجف تم نے
گرنے سے بچایا ہے
تابوت حسن کا۔۔۔
محسوس یہ ہوتا ہے
تابوت کی چادر سے
زینب نے بنایا ہے
تابوت حسن کا۔۔۔
اے بنت نبی تم نے
خود آ کے بقیہ سے
آنکھوں سے لگایا ہے
تابوت حسن کا۔۔۔
پہلو میں محمد کے
رکھنے نہ دیا لاشہ
باہر سے دکھایا ہے
تابوت حسن کا۔۔۔
اصحابِ نبی کوئی
پہنچے نہ جنازے میں
جیسے کہ پرایا ہے
تابوت حسن کا۔۔۔
اماں کو سلامی جو
دینی تھی بقیہ میں
رکتا ہوا آیا ہے
تابوت حسن کا۔۔۔
ریحان کا میثم کا
یہ دل ہے عزاخانہ
اس دل میں بسایا ہے
تابوت حسن کا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.