Ruqsat ka waqt
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hasan (a.s) recited by Mir Rehan Abbas
شبیر رو رہے ہیں زینب بھی رو رہی ہے
رخصت کا وقت دیکھیےء کیسا حسن کا ہے
تیروں کے سایباں میں جنازہ حسن کا ہے
زینب ہے نوحہ خواں ہے تو گریہ کناں حسین
یہ کتنا سوگوار گھرانہ حسن کا ہے
رخصت کا وقت دیکھیےء۔۔۔
کیا آج تک سنی کسی میت کی واپسی
بس اک جنازہ لوٹ کے آیا حسن کا ہے
رخصت کا وقت دیکھیےء۔۔۔
جو زہر ہلاہل دیا جعدہ نے حسن کو
ٹکڑوں میں اس نے باٹا کلیجہ حسن کا ہے
رخصت کا وقت دیکھیےء۔۔۔
زینب پچھاڑیں کھاتی ہے فروہ کے بین سے
کلثوم کی زباں پہ نوحہ حسن کا ہے
رخصت کا وقت دیکھیےء۔۔۔
قاسم کو کمسنی ہی میں ہونا پڑا یتیم
یہ کہکے خون روتا گھرانہ حسن کا ہے
رخصت کا وقت دیکھیےء۔۔۔
زہر دغا سے جسم کی رنگت بدل گیء
چہرہ بھی ہاتھ پاؤں بھی نیلا حسن کا ہے
رخصت کا وقت دیکھیےء۔۔۔
تنہا حسن کا گھر سے جنازہ اٹھا مگر
سوچو تو آج ساتھ میں نانا حسن کا ہے
رخصت کا وقت دیکھیےء۔۔۔
غربت کے ہیں حسار میں فروہ کا نور عین
قاسم کے سر پہ اب کہاں سایہ حسن کا ہے
رخصت کا وقت دیکھیےء۔۔۔
لفظوں میں اس کا ہو نہیں سکتا بیاں کبھی
قادم کے دل میں آج جو صدمہ حسن کا ہے
رخصت کا وقت دیکھیےء۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.