Paikaan baras rahe
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hasan (a.s) recited by Mir Hasan Mir
پیکاں برس رہے ہیں تابوت پر حسن کے
امت مٹا رہی ہے آثار پنجتن کے
بابا کے دل کے ٹکڑے تو نے گنے بہتر
ٹکڑے ہزار ہونگے قاسم تیرے بدن کے
پیکاں برس رہے ہیں۔۔۔
زینب پکاری بھائی دل ڈوبتا ہے میرا
اگلو نہ دل کے ٹکڑے صدقے گئی دہن کے
پیکاں برس رہے ہیں۔۔۔
بیت النبی سے ہائے اٹھا ہے پھر جنازہ
یثرب کی بستیوں میں جھگڑے ہے پھر دفن کے
پیکاں برس رہے ہیں۔۔۔
دو بار مل گیا ہے تم کو کفن اے مولا
محتاج ہی رہیں گے شبیر تو کفن کے
پیکاں برس رہے ہیں۔۔۔
زہرا جہاں گری تھی لاشہ وہاں نہ جائے
پھر زخم کھل نہ جائے زیر کفن حسن کے
پیکاں برس رہے ہیں۔۔۔
قبر حسن پہ اس دم لرزا تھا ایک طاری
سادات نے دکھائے کچھ نیل جب رسن کے
پیکاں برس رہے ہیں۔۔۔
مولا نثار اپنی شمشیر کیوں اٹھاتے
جب کہ وہ جانشیں تھے پیغبر امن کے
پیکاں برس رہے ہیں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.