Matam hai madine
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hasan (a.s) recited by Anj. Parwane Shabbir
ماتم ہے مدینے میں شبر کی شہادت کا
شبیر پہ آیا ہے کیا وقت یہ غربت کا
ٹکڑے دل شبر کے دیکھے گا زمانہ نہ پھر
عاشور کے دامن میں منظر ہے قیامت کا
ماتم ہے مدینے میں۔۔۔
تابوت پہ شبر کے جب تیر ستم آے
عباس پہ تھا کیسا یہ وقت مصیبت کا
ماتم ہے مدینے میں۔۔۔
کمسن ہے یہ شہزادہ بیٹھا ہوا سکتے میں
قاسم کو بھی پرسہ دو شبر کی شہادت کا
ماتم ہے مدینے میں۔۔۔
شبر کی شہادت ہے شبیر کے پروانوں
شبیر کو پرسہ دو شبر کی شہادت کا
ماتم ہے مدینے میں۔۔۔
پکنے لگی شق ہو کر اس وقت زمیں پیہم
کیا ہوگا اثر سوچو اس زہر کی شدت کا
ماتم ہے مدینے میں۔۔۔
وہ زہر ستم پہنچا شبر کے کلیجے تک
سر پیٹو عزاداروں منظر ہے قیامت کا
ماتم ہے مدینے میں۔۔۔
شبیر کا صدقہ ہو اب ہم کو عطا شبر
ہم واسطہ دیتے ہیں قاسم کی مصیبت کا
ماتم ہے مدینے میں۔۔۔
کہتی تھی یہی زینب شبر کے جنازے پر
غم کیسے سہے زینب بھیا تیری فرقت کا
ماتم ہے مدینے میں۔۔۔
ہے خدمت شبر میں معروضہ رشید اتنا
ہم سبکو شرف دے دے روضے کی زیارت کا
ماتم ہے مدینے میں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.