Haye hassan maula
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hasan (a.s) recited by Farhan Ali Waris
زہرا کا جگر پارہ حیدر کا دلارا
ہاے حسن مولا
نکلا ہے تیرا گھر سے دو بار جنازہ
ہاے حسن مولا ہاے حسن مولا
جعدہ نے جگر ٹکڑے کر ڈالا تمہارا
حیدر کی عداوت کا لیا تم سے ہے بدلہ
اس ظلم سے کربل کا آغاز ہوا تھا
ہاے حسن مولا۔۔۔
نکلا ہے تیرا گھر سے۔۔۔
شبیر پہ اور تجھ پہ ایک جیسا ستم تھا
یاں تیر جنازے پر وہاں تیروں پہ لاشہ
دو بار ہوا ٹکڑے زہرا کا کلیجہ
ہاے حسن مولا۔۔۔
نکلا ہے تیرا گھر سے۔۔۔
تیروں سے بھرا لاشہ گھر لوٹ کے آیا
پہچان نہیں پائی زینب تیرا لاشہ
دل تھام کے زینب نے ہر تیر نکالا
ہاے حسن مولا۔۔۔
نکلا ہے تیرا گھر سے۔۔۔
ٹکڑے تھا جگر تیرا جس طرح سے مولا
قاسم کا بدن ٹکڑے اسی طرح ہوا تھا
پوچھے کوئی امت سے کیا جرم تھا تیرا
ہاے حسن مولا۔۔۔
نکلا ہے تیرا گھر سے۔۔۔
چودہ سو برس بیتے یہ زخم ہے تازہ
فرحان ہو یا مظہر سب کرتے ہیں نوحہ
تا حشر تیرے غم میں روے گی یہ دنیا
ہاے حسن مولا۔۔۔
نکلا ہے تیرا گھر سے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.