Fatema ke dono pisar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hasan (a.s) recited by Mir Hasan Mir
ہاے حسین ہاے حسین
عجیب حال میں ہیں فاطمہ کے دونوں پسر
حسن کے تیر بدن میں حسین تیروں پر
عجیب حال میں ہیں۔۔۔
حسن کو دیکھا ہے قاسم نے خوں اگلتے ہوے
سکینہ دیکھتی ہے باپ کو تہہ خنجر
عجیب حال میں ہیں۔۔۔
نہ جانے دیکھے ہیں زینب نے طشت میں کیسے
جگر کے ٹکڑے حسن کے کبھی حسین کا سر
عجیب حال میں ہیں۔۔۔
حسن نے جاتے ہوے چومے بازو زینب کے
حسین جاتے ہوے چومتے رہے چادر
عجیب حال میں ہیں۔۔۔
حسن کے بیٹے کے امت نے کر دیئے ٹکڑے
حسین لاتے ہیں ٹکڑے وہ سارے چن چن کر
عجیب حال میں ہیں۔۔۔
ادھر حسن کے جنازے پر پھول تیروں کے
ادھر حسین کے لاشے پہ نزر ہیں پتھر
عجیب حال میں ہیں۔۔۔
ادھر حسن کا جنازہ پھرایا گلیوں میں
سر حسین پھرایا گیا ادھر در در
عجیب حال میں ہیں۔۔۔
تڑپ رہے ہیں جنازے کچھ اور یوں اکبر
کہ تیر کھینچ رہی ہے بدن سے خود مادر
عجیب حال میں ہیں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.