Zindabad ya hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Nadeem Sarwar
گونجتی فضاءیں ہیں
ماتمی صدائیں ہیں
جس طرف نظر ڈالیں
قافلے ہزاروں ہیں
قافلوں کے سینے میں
درد کے سفینے میں
آشک و آنکھوں کے دھارے
دور تک الم سارے
یہ کروڑہا انساں
دیکھ تو علی کی جاں
تیرے غم میں ہیں گریاں
انکی کربلا منزل ہے
ہے ہتھیلیوں پر دل
جھیل کر ہر ایک مشکل
اک صدا لبوں پر ہے
تیرا غم رہے آباد
اے حسین زندہ باد
اے حسین زندہ باد
یا حسین یا حسین
یا حسین یا حسین
مولانا یا حسین
زندہ باد یا حسین
زندہ باد ارض کربلا
مولانا یا حسین
دین حق کا پاسباں
رسولِ حق کا ترجمہ
حسینیت کا سایباں
محبتوں کا آشیاں
تو نبی کا زیب و زین ہے
تو علی کا نور عين ہے
فاطمہ کا دل کا چین ہے
لا الہ یا حسین
دیں پناہ یا حسین
---زندہ باد یا حسین
زندہ باد ارض کربلا
---مولانا یا حسین
سلام شاہ کربلا
تو ارادہء خدا
بڑا بلند حوصلہ
نہیں حسین دوسرا
کبھی کہیں نہ تیرا سر جھکا
بلند تھا بلند یہ سر رہا
حسین عزتوں کا بادشاہ
مرحبا یا حسین
چھا گیا یا حسین
---زندہ باد یا حسین
زندہ باد ارض کربلا
---مولانا یا حسین
پکارے أہل قافلہ
حسین نے جو یہ کہا
سفر ہے اب یہ موت کا
ہر ایک رفیق بول اٹھا
نہیں ہے کوئی موت کا خطر
حسین جب ہمارا ہم سفر
اجل ملاے ہم سے کیا نظر
رہنما یا حسین
پیشوا یا حسین
---زندہ باد یا حسین
زندہ باد ارض کربلا
---مولانا یا حسین
ظلمتوں سے جنگ کی
بدعتوں سے جنگ کی
نقوتوں سے جنگ کی
منافقوں سے جنگ کی
تو نظام انقلاب ہے
تو پیام انقلاب ہے
تو امام انقلاب ہے
انقلاب یا حسین
کامیاب یا حسین
---زندہ باد یا حسین
زندہ باد ارض کربلا
---مولانا یا حسین
وطن سے اپنے دور تھا
تو مرد بے قصور تھا
غموں سے چور چور تھا
مگر وہ کیا شعور تھا
ستم اٹھا کے ہوش میں رہا
ضعیف ہو کے جوش میں رہا
لہو سے سرخ پوش میں رہا
جوش کیا یا حسین
ہوش کیا یا حسین
---زندہ باد یا حسین
زندہ باد ارض کربلا
---مولانا یا حسین
وہ سارا گھر لٹا گیا
وہ خون میں نہا گیا
سناں پہ سر بھی آ گیا
مگر وہ دیں بچا گیا
گواہی دے رہی ہے کربلا
حسین کامیاب ہو گیا
یزید کا نشاں بھی نہ رہا
سورمہ یا حسین
ہر جگہ یا حسین
---زندہ باد یا حسین
زندہ باد ارض کربلا
---مولانا یا حسین
لرز رہی تھی کربلا
تڑپ رہے تھے انبیاء
جو سجدہ آخری کیا
نبھا کے وعدہ ء وفا
نہ زین نہ زمین پر رہا
گواہ ہے دعاے ناحیہ
تڑپ رہے ہیں حجت خدا
اسلام یا حسین
یا امام یا حسین
---زندہ باد یا حسین
زندہ باد ارض کربلا
---مولانا یا حسین
ریحان و سرور عزا
حسین کا ہے معجزہ
جو ان کے در پہ آگیا
مثال حر سنور گیا
پکارتی ہے سب کو کربلا
حسین کا ہے در کھلا ہوا
فقیر کو جو کر دے بادشاہ
رب تیرا یا حسین
سب تیرا یا حسین
---زندہ باد یا حسین
زندہ باد ارض کربلا
---مولانا یا حسین
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.