Zere khanjar jab ada
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Hasan Sadiq
شہِ کربلا سجدہ کیا سر دے دیا اُف نہ کیا
زرِخنجر جب ادا سجدہ کیا شبیر نے
دی سدائے مرحبہ قرآن کی تفسیر نے
شہِ کربلا سجدہ کیا سر دے دیا اُف نہ کیا
زرِخنجر جب ادا۔۔۔
نوکِ نیزہ پر تلاوت کر چکے شبیر جب
زندگی پائی دوبارہ نعرئہ تکبیر نے
زرِخنجر جب ادا۔۔۔
کربلا کامعرکہ شبیر نے سر کرلیا
شام کو سر کرلیا شبیر کی ہمشیرنے
زرِخنجر جب ادا۔۔۔
اِک بیٹا تھا حسن کا ہوگیا شہ پر فدا
کردیئے دو لال قرباں زینبِ دلگیر نے
زرِخنجر جب ادا۔۔۔
بے زبانی میںعلی اصغر ہوئے محوے کلام
بولنا سیکھا ہو جیسے حیدری تصویر نے
زرِخنجر جب ادا۔۔۔
شام کے دربار میں عابد نے جب خطبہ دیا
پائوںچومے عابدِبیمارکے زنجیر نے
زرِخنجر جب ادا۔۔۔
پھینک کر تیرِ تبسم اشقیائ کی فوج پر
کربلا کی جنگ جیتی اصغرِ بے چیر نے
زرِخنجر جب ادا۔۔۔
حشر میں ریحان سورج جب سوا نیزے پہ تھا
لے لیا سائے میں مجھ کو چادرِ تطہیر نے
زرِخنجر جب ادا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.