Zakhmo se badan choor
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Sachay Bhai
دہم کو کربوبلا میں بپا ہوا محشر
شہید ہوگۓ یاں سارے شہ جن و بشر
بریدہ لاشہء عباس ہے ترای پر
اکیلا رہ گیا مقتل میں سبط پیغمبر
یزیدی فوج کا نرغہ ہے اور غربت ہے
حسین رن میں اکیلے ہیں کیا قیامت ہے
زخموں سے بدن چور ہے تنہا ہی کھڑا ہے
شبیر پہ غربت میں عجب وقت پڑا ہے
نرغے میں لعینوں کے نواسہ ہے نبی کا
کیا اجر رسالت کا پیمبر کو ملا ہے
زخموں سے بدن۔۔۔
پانی کے عوض تیروں کی برسات ہوی ہے
اب چاک گریبان پیمبر نے کیا ہے
زخموں سے بدن۔۔۔
شبیر کی نصرت کے لئے کوی نہیں ہے
کیسا یہ ستم آل پیمبر پہ ہوا ہے
زخموں سے بدن۔۔۔
اسلام کے سینے میں اتر جاتی وہ برچھی
اکبر نے کلیجے پہ جسے روک لیا ہے
زخموں سے بدن۔۔۔
شبیر کی ڈھارس ہے یہ ہمشکل پیمبر
تپتے ہوے صحرا میں جو دم توڑ رہا ہے
زخموں سے بدن۔۔۔
مقتل سے الم لاے ہیں شبیر اکیلے
زینب کو یقیں شام میں جانے کا ہوا ہے
زخموں سے بدن۔۔۔
شبیر کا ماتم ہے محب رک نہیں سکتا
زینب کا یہ ارمان ہے زہرا کی دعا ہے
زخموں سے بدن۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.