Zainab ki sada thi ke
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Izzat Lakhnavi
زینب کی صدا تھی کہ نہ تڑپاوء سکینہ
لللہ جہاں بھی ہو چلی آؤ سکینہ
زینب کی صدا تھی۔۔۔
میں صبح سے تا عصر تڑپتی ہی رہی ہوں
آ جاؤ خدا کے لئے آ جاؤ سکینہ
زینب کی صدا تھی۔۔۔
یا مجھکو صدا دو کہ میں لینے تمہیں پہنچوں
یا قد میری آواز پہ آ جاؤ سکینہ
زینب کی صدا تھی۔۔۔
قاسم ہے نہ اکبر ہے نہ عباس دلاور
اب کون تمہیں ڈھونڈنے یہ بتلاؤ سکینہ
زینب کی صدا تھی۔۔۔
رات آ گئ بھوکی بھی ہو پیاسی بھی میری جان
ایسا نہ ہو تھک کر کہیں سو جاؤ سکینہ
زینب کی صدا تھی۔۔۔
بی بی تمہیں رستے بھی تو معلوم نہیں ہے
ڈرتی ہوں کہ صحرا میں نہ کھو جاؤ سکینہ
زینب کی صدا تھی۔۔۔
بھیا نے تمہیں میری حفاظت میں دیا تھا
بھابھی سے تو شرمندہ نہ کرواؤ سکینہ
زینب کی صدا تھی۔۔۔
میدان میں تو بے سر کے ہیں لاشے میری بچی
شب میں نہ انہیں دیکھ کے ڈر جاؤ سکینہ
زینب کی صدا تھی۔۔۔
میں دل جلی بیواؤں کو دیتی ہوں تسلی
تم روتے ہوئے بچوں کو بہلاؤ سکینہ
زینب کی صدا تھی۔۔۔
بی بی تمہیں اب باپ کا سینہ نہ ملے گا
آکر میری آغوش میں سو جاؤ سکینہ
زینب کی صدا تھی۔۔۔
مشہد کی زیارت سے مشرب ہوا عزت
اب روضہء عباس پر بلواوء سکینہ
زینب کی صدا تھی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.