Ye sar uska hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Mir Sajjad Mir
جو محمد کا نواسہ ہے یہ سر اس کا ہے
جسکو نو لاکھ نے مارا ہے یہ سر اس کا ہے
سر اٹھاے ہوے قولی یہ صدا دیتا ہے
علی اکبر کو جو روتا ہے یہ سر اس کا ہے
جو محمد کا نواسہ ہے۔۔۔
پانی پیتا رہا خود سامنے قاتل جس کے
ذبح ہو کر بھی جو پیاسا ہے یہ سر اس کا ہے
جو محمد کا نواسہ ہے۔۔۔
حرملہ نے جسے گھوڑے سے گرانے کے لئے
تیر پیشانی پہ مارا ہے یہ سر اس کا ہے
جو محمد کا نواسہ ہے۔۔۔
شہ کے ہونٹوں پہ چھڑی مار کے ظالم نے کہا
جس کی ماں فاطمہ زہرا ہے یہ سر اس کا ہے
جو محمد کا نواسہ ہے۔۔۔
زخمی چہرے کی طرف دیکھ کے زہرا بولیں
پتھروں سے جسے مارا ہے یہ سر اس کا ہے
جو محمد کا نواسہ ہے۔۔۔
جس نے اولاد عطا کی تھی مدینے میں مجھے
روکے راحب یہی کہتا ہے یہ سر اس کا ہے
جو محمد کا نواسہ ہے۔۔۔
جس کی بیٹی کو ابھی ہنستے ہوے ظالم نے
چلتے ناقے سے گرایا ہے یہ سر اس کا ہے
جو محمد کا نواسہ ہے۔۔۔
میر سجاد جسے دفن بھی ہونے نہ دیا
بیکفن جس کا جنازہ ہے یہ سر اس کا ہے
جو محمد کا نواسہ ہے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.