Ye namaz ye kalma
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Mir Sumeair Abbas
یہ نماز یہ کلمہ لا الہ الا للہ
ہے حسین کا صدقہ لا الہ الا للہ
ظلم کے اندھیرے میں دین مصطفیٰ جب تھا
سر چھپانے کو اسلام دربدر بھٹکتا تھا
تو نے راستہ بخشا لا الہ الا للہ
یہ نماز یہ کلمہ۔۔۔
حق کی راہ میں اپنا تو اگر نہ سر دیتا
اس کا نام دنیا میں کوئی بھی نہیں لیتا
تیرے دم سے ہے زندہ لا الہ الا للہ
یہ نماز یہ کلمہ۔۔۔
توڑتا تھا دم ہاے رن میں گلبدن تیرا
لٹ رہا تھا آنکھوں کے سامنے چمن تیرا
اور تیرے لب پر تھا لا الہ الا للہ
یہ نماز یہ کلمہ۔۔۔
تیرے دم سے ٹوٹی ہیں ہر ستم کی زنجیریں
تیرے دم سے قایم ہیں یہ اذاں کی تکبیریں
تیرے دم سے ہے مولا لا الہ الا للہ
یہ نماز یہ کلمہ۔۔۔
اپنا گھر لٹایا ہے اپنا سر کٹایا ہے
کربلا کے میداں میں تو نے یہ بتایا ہے
ہے ولایت مولا لا الہ الا للہ
یہ نماز یہ کلمہ۔۔۔
رن میں بے کفن لاشہ تیرا ہے پڑا مولا
خون روکے کہتی ہے تیری لاش پر زہرا
غم میں تیرے رویا ہے لا الہ الا للہ
یہ نماز یہ کلمہ۔۔۔
بازو کٹ گےء رن میں با وفا برادر کے
چادریں چھنی سر سے بچے رہ گےء پیاسے
تونے اپنے خوں سے لکھا لا الہ الا للہ
یہ نماز یہ کلمہ۔۔۔
دل میں یاد تیری ہے لب پہ ہے ثنا تیری
ہاشمی کو بھی آقا ہے سب عطا تیری
آخرت کا سرمایہ لا الہ الا للہ
یہ نماز یہ کلمہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.