Ye chand taare
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Nadeem Sarwar
یہ چاند تارے یہ پھول کلیاں
حسین کا غم منارہے ہیں
جہاں میں سارے حسین والے
حسین کا غم منارہے ہیں
قلیل کعبہ کہاں ہو آؤ
قلیل کربوبلا کو دیکھو
حسین جلتی ہوئی زمیں پر
پسر کی میت اٹھا رہے ہیں
---یہ چاند تارے
حسین کے یہ جگر کی طاقت
ہے جس سے ایوب کو بھی حیرت
گلے پہ خنجر رواں ہے لیکن
حسین کلمہ سنا رہے ہیں
---یہ چاند تارے
کہیں پہ اکبر سا گلبدن ہے
کہیں پہ قاسم گل حسن ہے
جگر کے ٹکڑوں سے شاہ والا
زمین مقتل سجا رہے ہیں
---یہ چاند تارے
نہ جانے زینب نے کیسے دیکھا
عجیب منظر وہ کربلا کا
حسین گر گر کے اٹھ رہے ہیں
تڑپ کے اکبر بلا رہے ہیں
---یہ چاند تارے
چراغ خیمہ بجھا کے سرور
بنا گےء ہیں ایک ایسا لشکر
انہیں چراغوں کی روشنی سے
چراغ سب جگمگا رہے ہیں
---یہ چاند تارے
یہ اڑتے بادل یہ بہتے دریا
سنو زرا کیا بتا رہے ہیں
جہاں خدا ہے وہاں حسینی
حسین کا غم منارہے ہیں
---یہ چاند تارے
پدر کے سینے پہ سونے والی
سموں سے رہوار کے ہے لپٹی
سکینہ شاید سمجھ گیء ہے
کہ بابا مرنے کو جا رہے ہیں
---یہ چاند تارے
جہاں جہاں بھی حسینیت ہے
ریحان و سرور یہ بات سچ ہے
حسین والے الم اٹھا کر
حسین کا غم منارہے ہیں
---یہ چاند تارے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.