Ya fatema rida mein
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Mir Hasan Mir
مقتل میں گر رہا ہے سنبھالو حسین کو
یا فاطمہ ردا میں چھپالو حسین کو
پیوست ہے غریب کے پہلو میں برچھیاں
تمکو بھی اٹھنے دیتی نہیں ٹوٹی پسلیاں
لیکر علی کا نام اٹھالو حسین کو
یا فاطمہ ردا میں...
دیوار و در کے بیچ جو ارمان رہ گیا
رکھی ہوئی تھی دل میں جو محسن کے واسطے
وہ لوریاں بھی آج سنالو حسین کو
یا فاطمہ ردا میں...
سولہ پہر کی پیاس ہے اور ہے لبوں پہ دم
دیکر غریب بیٹے کو عباس کی قسم
پانی اگر ملے تو پلالو حسین کو
یا فاطمہ ردا میں...
شہ کی غریب بیٹی کے ارمان کی طرح
گودی میں لے کے تیسری شعبان کی طرح
کچھ دیر ہو سکے تو سلالو حسین کو
یا فاطمہ ردا میں...
حیدر تڑپ رہے ہیں پیمبر ہیں بیقرار
تم کیسے سن رہی ہو صدائیں یہ بار بار
اک شور ہے زمیں پہ گرالو حسین کو
یا فاطمہ ردا میں...
اچھے نہیں ارادے یزیدی سپاہ کے
پاؤں نکل رہے ہیں رکابوں سے شاہ کے
غازی نہیں ہیں تم ہی سنبھالو حسین کو
یا فاطمہ ردا میں...
زینب صدا یہ دیتی ہے اے بیقرار ماں
زخموں کو مل کے باندھیں گی حیدر کی بیٹیاں
خیمے میں ایک بار بلالو حسین کو
یا فاطمہ ردا میں...
رونے لگی اے میر تکلم وہ غم زدہ
پھیلا کے اپنے ہاتھ جو شبیر نے کہا
گودی میں تھوڑی دیر سلالو حسین کو
یا فاطمہ ردا میں...
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.