Wo shehenshahe
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Nadeem Sarwar
ہوتے رہتے تھے جسے ہُلہِ فردوس عطا
وہ شہنشاہِ زمن، جس کو کفن بھی نہ ملا
وہ محمد کا نواسہ وہ حسین ابنِ علی
گُلشنِ فاطمہ زہرا کی وہ معصوم کلی
نام ہے پنجتنِ پاک میں با حرفِ جلی
حُرمتِ دینِ خدا جس کی شہادت میں ڈھلی
ہوتے رہتے تھے جسے ہُلہِ فردوس عطا
وہ شہنشاہِ زمن۔۔۔
جھُولا جبرئیل نے بچپن میں جھُلایا وہ حسین
دوش پر جسکو پیعمبر نے بٹھایا وہ حسین
جس پہ قرآن کے پاروں کا تھا سایہ وہ حسین
پانی دل کھول کے دشمن کو پلایا وہ حسین
ہائے اُس بے کس و نادار کو پانی نہ دیا
وہ شہنشاہِ زمن۔۔۔
دشت میں گھیر لیا جس کو بُلا کر مہما ں
سامنے جس کے تڑپتا رہا اکبر سا جواں
کھینچ لی جس نے جواں بیٹے کے سینے سے سِناں
جس کے ہاتھوں پہ ہوا قتل پِسر غنچہ دہن
آخری ناصرِ مظلوم بھی جس کا نہ رہا
وہ شہنشاہِ زمن۔۔۔
خوب روتے ہیں جو اپنا کوئی مر جاتا ہے
لاشہ بے والی و وارث کا کفن پاتا ہے
اور ترس کھا کہ اُسے کوئی بھی دفناتا ہے
تعزیت کے لیے دشمن بھی چلا آتا ہے
ہائے افسوس جگر گوشہِ محبوب ِ خدا
وہ شہنشاہِ زمن۔۔۔
ہائے پامال ہوئی لاشِ حسین ابنِ علی
بھائی کی لاش پہ مظلوم بہن رو نہ سکی
لاشِ عُریاں پائی لہو چشم، فلک روتی تھی
کلمہ پڑھتے تھے پیعمبر کا اور ہنستے تھے شقی
لاش پر جمتی تھی خاک اور یہ دیتی تھی صدا
وہ شہنشاہِ زمن۔۔۔
پرچمِ حضرتِ عباس اُٹھانے والے
رہیں آباد اعزا خانے سجانے والے
اور سلامت رہیں نوحوں کو سُنانے والے
غمِ سرور میں ہیں جو اشک بہانے والے
فاطمہ زہرا اُنہیں خُلد میں دیتی ہیں دُعا
وہ شہنشاہِ زمن۔۔۔
ذکر ِ مولا میں قلم روک نہ اپنا محشر
دیکھ زینب کے نہیں سر پہ ابھی تک چادر
پُرسہ دیتا رہے اشعار سے شہہ کا محشر
رکھ تصور میں کے ہے دشت میں لاشِ سرور
لاشِ عُریاں کو اُڑھاتا رہے نوحوں کی ردا
وہ شہنشاہِ زمن۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.