Umme laila sambhal
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Mir Hasan Mir
غریبِ زہرا پہ کیا وقت ہے غریبی کا
گریباں چاک ہے بالوں میں خاکِ کربوبلا
تلاش کرتے ہیں رستہ نظر نہیں آتا
یہ حال دیکھ کے ہنستے ہیں شہ پہ اہلِ جفا
بہن کے کاندھوں پر کُل کائنات لاتے ہیں
قدم قدم پہ یہ آواز دیتے جاتے ہیں
اُمِ لیلیٰ سنبھال زینب کو
لا رہا ہوں میں لاشہ ء اکبر
اُمِ لیلیٰ سنبھال۔۔۔
بولے ہونگے حسین یہ روکر
اُمِ لیلیٰ سنبھال۔۔۔
نوجواں لاش ہے ضعیفی ہے
میری نظروں سے دیکھ منظر کو
کیسے ہمشیر کو سنبھالوں گا
میں سنبھالے ہوئے ہوں اکبر کو
تیرا احسان ہوگا یہ مجھ پر
اُمِ لیلیٰ سنبھال۔۔۔
لا رہا ہوں میں۔۔۔
اس کے سینے سے لےکے نامِ علی
میں نے برچھی ابھی نکالی ہے
امتحاں دے چکی میری غربت
اب تیری بے کسی کی باری ہے
تُوبھی اس وقت یاعلی کہہ کر
اُمِ لیلیٰ سنبھال۔۔۔
لا رہا ہوں میں۔۔۔
دو نگینے تھے اِسکی جھولی میں
دونوں اکبر پہ کر دئیے صدقہ
صبر ایسا کہ اپنے بیٹوں پر
میں نے روتے اِسے نہیں دیکھا
ہے مگر اب یہ لاشئہ اکبر
اُمِ لیلیٰ سنبھال۔۔۔
لا رہا ہوں میں۔۔۔
روک رکھا ہے اپنے اشکوں کو
سب سے چھپ چھپ کے آہیں بھرتی ہے
میں سمجھتا ہوں مادرِ اکبر
تیری ممتا پہ جوگزرتی ہے
رکھ کے اپنے کلیجے پر پتھر
اُمِ لیلیٰ سنبھال۔۔۔
لا رہا ہوں میں۔۔۔
ایسے لاشے جواں اُٹھائے ہوں
ایڑیاں خط بناتی آتی ہیں
اِن نشانوں کو پیچھے پیچھے میرے
اماں زہرا مٹاتی آتی ہیں
اُس کی نظریں نہ دیکھیں یہ منظر
اُمِ لیلیٰ سنبھال۔۔۔
لا رہا ہوں میں۔۔۔
اے تکلم وہ شام و کوفہ کا
طے ہوا ہوگا اِس طرح سے سفر
اماں زینب سنبھالنا ماں کو
کہتے ہونگے سناں سے یہ اکبر
اور ہوگا حسین کے لب پر
اُمِ لیلیٰ سنبھال۔۔۔
لا رہا ہوں میں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.