Thi karbala mein haq
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Ali Zia Rizvi
تھی کربلا میں حق کو ضرورت حسین کی
لگتی وطن میں کیسے ہائے طبیعت حسین کی
تیروں کی چھائوں میں وہ امامت حسین کی
رن میں سپر بنی ہے جماعت حسین کی
---تھی کربلا میں
حُر بار بار کہتا تھا دم توڑتے ہوئے
جی بھر کے کر سکا نہ میں نصرت حسین کی
---تھی کربلا میں
دامن چھڑا سکے نہ سکینہ سے شاہ دیں
رخصت کے وقت غیر تھی حالت حسین کی
---تھی کربلا میں
مقتل میں جب سکینہ نے بابا کو دی صدا
تڑپی تڑپ کے رہ گئی میت حسین کی
---تھی کربلا میں
آیا ہے تم سے قید میں ملنے سر حسین
اٹھو سکینہ کر لو زیارت حسین کی
---تھی کربلا میں
اُم رباب سائے میں بیٹھی نہ عمر بھر
روتی تھیں یاد کر کے مصیبت حسین کی
---تھی کربلا میں
چھینے گا کون تجھ سے زمانے میں جیتے جی
محشر تیرا قلم ہے امانت حسین کی
---تھی کربلا میں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.