Tanhaai hussain ki
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Ameer Hasan Aamir
زینب سے لپٹ کر کہتی ہے تنہائی حسین کی
اک دن میں دنیا اجڑ گیء ہے بھای حسین کی
دو بوندھ بھی پانی دے نہ سکا میں اپنی گود کے پالے کو
مٹی میں سلا کر آیا ہو جھولے میں کھیلنے والے کو
دل کھول کے بانو کر ہمت افزائی حسین کی
تنہائی حسین کی
زینب سے لپٹ کر کہتی ہے۔۔۔
اکبر کے چاند سے سینے پہ میرے سامنے نیزہ اتر گیا
بتیس برس کا بھای میرا ہاتھوں کو کٹا کے گزر گیا
کیوں موت بتا سونی کر دی انگنائی حسین کی
تنہائی حسین کی
زینب سے لپٹ کر کہتی ہے۔۔۔
عابد کا سہارا بن جانا بیمار ہے تم پر ظاہر ہے
مت ہونا سکینہ سے غافل زینب یہ سلام آخر ہے
آواز بہن کے کانوں سے ٹکرائی حسین کی
تنہائی حسین کی
زینب سے لپٹ کر کہتی ہے۔۔۔
میدان میں ٹھوکر کھا کھا کر گرتے ہیں کبھی اٹھ جاتے ہیں
ہر ایک قدم پر رو رو کر شبیر یہی فرماتے ہیں
تم لے گےء اے بیٹا اکبر بینائی حسین کی
تنہائی حسین کی
زینب سے لپٹ کر کہتی ہے۔۔۔
بوچھار ہوی ہے تیروں کی زخموں سے خون ٹپکتا ہے
اک پیاسا مسافر حسرت سے میدان میں ہر سوں تکتا ہے
لاشوں کو صداییں دیتی ہے مانجای حسین کی
تنہائی حسین کی
زینب سے لپٹ کر کہتی ہے۔۔۔
جب پشت فرس سے گرنے لگا احمد کا نواسہ مقتل میں
رہ رہ کے صداییں دیتا تھا عباس کو پیاسا مقتل میں
آغوش میں بیٹے کو لینے ماں آی حسین کی
تنہائی حسین کی
زینب سے لپٹ کر کہتی ہے۔۔۔
زینب نے نہ سوچا تھا اک دن تقدیر ستم یہ ڈھاے گی
پردیس میں میری آنکھوں کو ایسا منظر دکھلاے گی
پوشاک تلک لے جاےنگے بلوای حسین کی
تنہائی حسین کی
زینب سے لپٹ کر کہتی ہے۔۔۔
بنتی تھی کفن خاک سہرا ہر زخم تھا تازہ پیاسے کا
کاندھے کو عزیزوں کے ترسہ غربت میں جنازہ پیاسے کا
پردیس میں میت تیروں نے اٹھوائی حسین کی
تنہائی حسین کی
زینب سے لپٹ کر کہتی ہے۔۔۔
بے سر کا بدن دیتا تھا صدا رو رو کے سکینہ اے بیٹی
سونے کے بھی قابل اب نہ بچا تیرے باپ کا سینہ اے بیٹی
یہ دیکھ کے مقتل میں بچی چلائی حسین کی
تنہائی حسین کی
زینب سے لپٹ کر کہتی ہے۔۔۔
اختر یہ تصور مشکل ہے کس حال میں وہ بیمار جیا
سجاد نے عامر یہ سچ ہے دل بھر کے کبھی پانی نہ پیا
جب جب بھی کبھی پانی دیکھا یاد آی حسین کی
تنہائی حسین کی
زینب سے لپٹ کر کہتی ہے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.