Tanha hussain hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Ali Yazdan
تنہا حسین ہے
ہے کربلا کا عجیب منظر
حسین تنہا کھڑے ہوے ہیں
نہ اب سپاہی نہ اب ہے لشکر
حسین تنہا کھڑے ہوے ہیں
یہ گھر نبی کا بسا بسایا
لٹا ہے مقتل میں اے خدایا
صدا مسلسل وہ دے رہا ہے
پلٹ کے رن سے کوی نہ آیا
حبیب ہے اب نہ کوئی یاور
حسین تنہا کھڑے۔۔۔
بدن پہ نیزہ کسی نے مارا
کسی نے برچھی کا پھل اتارا
مدد کو آؤ کوئی خدارا
لہو میں تر ہے لباس سارا
چلے بھی آؤ کہاں ہو اکبر
حسین تنہا کھڑے۔۔۔
کہاں ہو عباس آج رن میں
غریب بھای کی جنگ دیکھو
تم ایک صابر کی اک مسافر
کی پیاس میں یہ امنگ دیکھو
یہ وقتِ نصرت اے برادر
حسین تنہا کھڑے۔۔۔
ہے خاک آلود جس میں سرور
لہو سے چہرہ اٹا ہوا ہے
نبی کی دستار گر پڑی ہے
عبا کا دامن پھٹا ہوا ہے
ہے بین فضہ کے یہ لبوں پر
حسین تنہا کھڑے۔۔۔
حسین تنہا ہے شام غم ہے
فغاں ہے چشم فلک بھی نم ہے
یہ ایک پیاسے پہ کیا ستم ہے
بدن ہے زخمی کمر بھی خم ہے
نہیں ہے عباس سا دلاور
حسین تنہا کھڑے۔۔۔
معرقوں کو بلا کے پوچھو
وقار انسانیت کہاں ہے
شکستہ پہلو پہ ہاتھ رکھ کر
جو رو رہی ہے وہ کون ماں ہے
جو بین کرتی ہے ہاے رو کر
حسین تنہا کھڑے۔۔۔
بہ روز عاشور اس جری نے
خدا کے دیں کو نکھار بخشا
وجودِ حق کو حیات بکشی
رسول کو اعتبار بخشا
خدا کے دیں کے کفیل بن کر
حسین تنہا کھڑے۔۔۔
محب عزا کو فروغ دینا
حسینیت کا شعار رکھنا
اے یزداں بی بی کی آرزو ہے
یہ فرش غم برقرار رکھنا
ہر ایک ظلم و ستم کی ضد پر
حسین تنہا کھڑے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.