Tanha hai hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Safdar Abbas
حسین جب کہ چلے بعد دو پہر رن کو
نہ تھا کوئی جو تھامے رکاب توسن کو
سکینہ تھام رہی تھی عبا کے دامن کو
حسین چپکے کھڑے تھے جھکائے گردن کو
نہ آسرا تھا کوی شاہ کربلائی کو
فقط بہن نے کیا تھا سوار بھای کو
عصرِ عاشور یہ زینب کے لبوں پر تھی بکا
تنہا ہے حسین کتنا تنہا ہے حسین
میرے عباس دلاور کو خبر دو جا کر
تیرے آقا پہ نہ چل جائے لعیں کا خنجر
ہاں یہی وقت مصیبت ہے دکھانی ہے وفا
تنہا ہے حسین۔۔۔
ایک پیاسے کو لعینوں نے یہاں گھیرا ہے
سات بھای نہ بھتیجا نہ کوی بیٹا ہے
ہاے اس نیزوں کے جنگل میں کسے دے گا صدا
تنہا ہے حسین۔۔۔
دوستی تم کو نبھانی ہے میرے بھائی کی
آؤ مقتل سے حبیب ابن مظاہر اسدی
شمر خنجر لیےء آتا ہے اٹھو بہر خدا
تنہا ہے حسین۔۔۔
چور زخموں سے بدن سارا لہو جاری ہے
ہاے کچھ دیر میں سر کٹنے کی تیاری ہے
ہے محمد کے نواسے پہ عجب وقت پڑا
تنہا ہے حسین۔۔۔
درمیاں زین و زمیں کے ہے بدن پیاسے کا
دور ہے دشت بیاباں سے وطن پیاسے کا
ہاے اس عالم غربت میں کوئی بھی نہ رہا
تنہا ہے حسین۔۔۔
ریت کے ٹیلے سے دیکھا یہ ستم کا منظر
تھی بکا صفدر و مظہر یہ بہن کے لب پر
آؤ امداد کو اے بابا علی ماں زہرا
تنہا ہے حسین۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.