Taboot e hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Nadeem Sarwar
واویلا واویلا
آ رہا ہے تابوت حسین غریب
مومنوں اٹھتا ہے تابوت غریب زہرا
جسکو نو لاکھ لعینوں نے دغا سے مارا
پشت گردن سے جسے ہاے غضب قتل کیا
درمیاں زین و زمیں کے رہا جسکا لاشہ
چودہ صدیوں سے جسے أہل عزا روتے ہیں
ایسے بے کس کو حسین ابنِ علی کہتے ہیں
---آ رہا ہے تابوت
---واویلا واویلا
اسکا تابوت ہے جسنے ہے بڑا غم دیکھا
اپنا گھر لٹتے ہوئے دسویں محرم دیکھا
اپنے انصار رفیقوں کو لب دم دیکھا
اکبر و قاسم و عباس کا ماتم دیکھا
صبح سے شام تلک لاشوں پہ لاشے لایا
اسکی اک لاش کوئی بھی نہ اٹھانے آیا
---آ رہا ہے تابوت
---واویلا واویلا
جب بھی تابوت یہ اٹھتا ہے کہیں واویلا
شام سے اسکی بہن آتی ہے کرنے گریہ
ساتھ اک بچی بھی آتی ہے سنانے نوحہ
اپنے بابا کے عزاداروں کو دیتی ہے دعا
دوڑ کے بابا کے تابوت پہ گر جاتی ہے
تابوت سے رونے کی صدا آتی ہے
---آ رہا ہے تابوت
---واویلا واویلا
اسکا ایک بیٹا تھا اٹھارہ برس کا اکبر
ایوھل بدر تمامی تھا یہی نور نظر
بیاہ کے دن تھے بہت خوش تھی بہن اور مادر
ہاے افسوس سناں کاٹ گیء اسکا جگر
اسکی مجبور ضعیفی کو سہارا دینے
آج آیا ہے یہ تابوت کو کاندھا دینے
---آ رہا ہے تابوت
---واویلا واویلا
جسکا تابوت ہے اک بھائی تھا اسکا صفدر
لوگ کہتے تھے اسے کربوبلا کا حیدر
ہوکے بے دست گرا جب وہ زمیں کے اوپر
بس اسی دن سے نہ سیدھی ہوی بیکس کی کمر
جب جہاں بھی کہیں تابوت برآمد یہ ہوا
بڑھکے کرتا ہے علمدار کا پرچم سایہ
---آ رہا ہے تابوت
---واویلا واویلا
زیر تابوت جو ننہا سا یہ گہوارہ ہے
اس سے ظاہر ہے کہ بابا کو بہت پیارا ہے
کرتہ اس بچے کا بھی خون میں تر سارا ہے
اس کے ہاتھوں پہ لعینوں نے اسے مارا ہے
ساتھ تابوت کے شامل ہیں عزاداروں میں
سب سے کمسن یہ عزادار ہے غم خواروں میں
---آ رہا ہے تابوت
---واویلا واویلا
عصر کا وقت تھا غش کھا کے جو گھوڑے سے گرا
اس نہتے پہ جو ہزاروں کا جو لشکر ٹوٹا
ہوکے بے ہوش یہ پھر زین سے گھوڑے کی گرا
درمیاں زین و زمیں ہاے بدن تھا اسکا
تھی بہن سامنے جب سینے پہ جلاد چڑھا
ماں کے زانوں پہ تھا جب ہاے گلا اسکا کٹا
---آ رہا ہے تابوت
---واویلا واویلا
شور ماتم میں یہ کون آیا بصد آہ و بکا
کہ لوگ چلانے لگے یا علی حیدر مولا
ساتھ ایک بی بی ہے اوڑھے ہوئے کالا برقہ
کہتی ہے ماں ہوں تیری پہلو شکستہ زہرا
کیا ادب سرور و ریحان نظر آتا ہے
ماں پدر کے لئے تابوت جھکا جاتا ہے
---آ رہا ہے تابوت
---واویلا واویلا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.