Ta hashr ya hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Mir Raza Ali
تاحشر یا حسین تیرا نام زندہ باد
اے شہ سوار جان عالم زندہ باد
اے نا خداے کشتیء اسلام زندہ باد
پایندہ باد صاحب سمسام زندہ باد
تو زندہ باد اور تیرا پیغام زندہ باد
---تاحشر یا حسین
ایمان کی لاج بعد شریعت تجھی سے ہے
قرآں کی ساری عظمت و حرمت تجھی سے ہے
مسجد کی شان کعبے کی سلوت تجھی سے ہے
سارے جہاں میں تنز رسالت تجھی سے ہے
---تاحشر یا حسین
کی تھی یزیدیت نے بہت کچھ یہ جستجو
کعبے کی سرزمیں پہ بہا دے تیرا لہو
حج کو بدل کے عمرے میں اے شاہ نیک خو
رکھلی ہے تو نے خانۂ اعوض کی آبرو
---تاحشر یا حسین
شمشیر سر پہ دل میں سناں تیر پاؤں میں
تونے قضاء سے کھیلا تھا تیغوں کی چھاؤں میں
مرد خدا تھا آیا نہ باطل کے داؤ میں
چرچے ہیں تیرے نام کے یہ گاؤں گاؤں میں
---تاحشر یا حسین
گلزار دیں کو سینچا بہتر کے خون سے
قاسم کے خون سے دل اکبر کے خون سے
کلیاں نکھرنے لگ گیںء اصغر کے خون سے
گلشن ہرا ہے آل پیمبر کے خون سے
---تاحشر یا حسین
شبیر تیری فوج کا سالار ذی ہشم
عنوان فتح بن چکا جس کا ہر ایک قدم
سقہ کے ہاتھ گھاٹ پہ گرچہ ہوئے قلم
لہرا رہا ہے آج بھی عباس کا الم
---تاحشر یا حسین
ہاتھوں میں نیمچے لئے زینب کے لاڈلے
دونو نہال نکلے ہیں سر کرنے مرحلے
اعداے دیں کی لینے خبر گھاٹ پر چلے
زہرا کی لاڈلی کی ہیں یہ گود کے پالے
---تاحشر یا حسین
رن میں دہکتی ریت پہ وہ عصر کی نماز
معراج بندگی کا بتایا یہ تو نے آج
کچھ کر سکی نہ کفر و زلالت کی ساز آج
سر دیکے دین حق کو کیا تونے سرفراز
---تاحشر یا حسین
قسمت کی ہے یہ بات جو تیری ولا ملی
مرزاے بے نوا کو راہ کربلا ملی
عصیاں کے اس مریض کو خاک شفا ملی
ملنے سے تیرے کشتی ء آل عبا ملی
---تاحشر یا حسین
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.