Syedna hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Ameer Hasan Aamir
تو ہی زریعہ تو ہی ہیلا
میری بخشش کا وسیلہ
ہر گھڑی میرا وظیفہ
میرے غم کا مداوا
سیدنا حسین حسین
مرشدنا حسین
تو دین کا ستون ہے تو دین کا وقار
محسن ہے تو ہی دین کا تو دین کا قرار
کس سے مثال دوں تیری کس میں کروں شمار
رفعت کو تیری دیکھ کے کہتی ہے کربلا
سیدنا حسین حسین ۔۔۔
باطل ہر ایک دور میں پاتا رہا زوال
اوج حسینیت میں نہ دیکھا گیا زوال
تیرے عدو کا حصہ خطا و سزا زوال
ہر دور تیری جیت ہے ہر دور کربلا
سیدنا حسین حسین ۔۔۔
ہوجاتا سب ہلاک تباہی کے ضد میں تھا
دین رسول پاک تباہی کے ضد میں تھا
انسان درد ناک تباہی کے ضد میں تھا
جاں دے کے تو نے بخشی ہے ہر ایک کو جلا
سیدنا حسین حسین ۔۔۔
باطل بتوں سے حق کی طرف رخ کو موڑ کر
حر آیا جب ہے شام کے لشکر کو چھوڑ کر
کہنے لگا حسین سے یہ ہاتھ جوڑ کر
رب کی قسم ہے راہِ جناں ساتھ آپ کا
سیدنا حسین حسین ۔۔۔
مرقد کی وحشتوں کا مجھے کوئی غم نہیں
اپنی مصیبتوں کا مجھے کوئی غم نہیں
اور غم کے مرحلوں کا مجھے کوئی غم نہیں
دیتا ہے ہر ایک غم کو تیرا غم ہے حوصلہ
سیدنا حسین حسین ۔۔۔
یہ جستجو یہ حق کی طلبگار کم نہ ہو
مولا تمہارے گھر سے وفادار کم نہ ہو
مشکل ہو کوئی بھی یہ عزادار کم نہ ہو
کرتے ہیں بس خدا سے عزادار یہ دعا
سیدنا حسین حسین ۔۔۔
موج ستم اٹھی بھی تو ساحل نہ چھو سکی
کالی گھٹائیں ظلم کی ہر سمت چھا گئیں
لیکن تیری شعاعوں کی حد تک نہ آ سکی
سورج تیری حیات کا روشن رہا صدا
سیدنا حسین حسین ۔۔۔
بیٹے کا لاشہ دوش پہ تھا رب کا شکریہ
کرکے سپرد خاک کیا رب کا شکریہ
ہر گام پہ تو کرتا رہا رب کا شکریہ
تجھکو سلام صبر و تحمل نے خود کیا
سیدنا حسین حسین ۔۔۔
اتنی کہاں تھی فکر شناور کی رفعتیں
عامر جو زم حسین کی کرتا یہ عظمتیں
ان کی نوازشیں ہیں یہ انکی عنایتیں
سوچا تھا بس حسین کو اور مسرہ ہوگیا
سیدنا حسین حسین ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.