Syed hoo musafir hoo
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Rizwan Zaidi Party
سید ہوں مسافر ہوں غریب الغربا ہوں
پیاسہ ہوں کیء روز سے بے جرم و خطا ہوں
مارو نہ میرے سامنے ہمشکل نبی کو
تڑپاوء نہ اے شامیوں فرزند علی کو
عباس کے مر جانے سے میں ٹوٹ گیا ہوں
سید ہوں مسافر ہوں۔۔۔
میں صبح سے تا عصر اٹھاتا رہا لاشے
مقتل میں ہیں بے گور و کفن سب کے جنازے
ان لاشوں کے میدان میں سر ڈھونڈ رہا ہوں
سید ہوں مسافر ہوں۔۔۔
زینب کے دلارے جو گرے خاک کے اوپر
کاندھے پہ نہیں گود میں لایا ہوں اٹھا کر
وہ مجھ پہ فدا ہوگیا میں ان پہ فدا ہوں
سید ہوں مسافر ہوں۔۔۔
اللہ تو شاہد ہے عجب ظلم ہوا ہے
اک لاش اٹھایا نہ گیا بلکہ چنا ہے
اس لاش کی گٹھری لیے مقتل سے چلا ہوں
سید ہوں مسافر ہوں۔۔۔
عباس کے بازو نہ تھے بازو تھے وہ میرے
جو مشک بچانے کے سبب کاٹے ہیں تم نے
بے دست ہوں کیا جنگ کروں سونچ رہا ہوں
سید ہوں مسافر ہوں۔۔۔
یہ خون جو چہرے پہ میرے دیکھ رہے ہو
یہ کس کا لہو ہے یہ خدارا نہیں پوچھو
یہ پوچھو کہ کس طرح سے میں زندہ کھڑا ہوں
سید ہوں مسافر ہوں۔۔۔
سینے پہ جو سوتی تھی وہ سوے گی زمیں پر
مارے گا طمانچے اسے اب شمر ستمگر
وہ مجھکو بھلادے یہ دعا مانگ رہا ہوں
سید ہوں مسافر ہوں۔۔۔
تر خون میں ریحان حسین ابنِ علی تھے
کہنے لگے عباس کے پرچم کو اٹھا کے
زینب یہ قیانت میں تجھے سونپ رہا ہوں
سید ہوں مسافر ہوں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.