Suno hilal suno
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Mesum Abbas
نظر میں لیکے بہتر شہادتوں کا نظام
حلال سے شب عاشور کہہ رہے ہیں امام
یہ کربلا ہے یہ کربلا ہے
لہو میں ڈوبی ہوی داستاں سناتے ہیں
ہلال آؤ تمہیں کربلا دکھاتے ہیں
سنو ہلال سنو سنو ہلال سنو
شہادتوں کا یہ ایک سلسلہ ہے بہ ترتیب
بنے گی کل اسی مقتل کی خاک سب کا نصیب
نہ دیکھ پاؤ گے جو وقت آ رہا ہے قریب
شہید ہونگے یہاں جون اور زہیر و حبیب
ہلال آؤ تمہیں کربلا دکھاتے ہیں
سنو ہلال سنو سنو ہلال سنو
لہو میں ڈوبی ہوی۔۔۔
پلٹ کے آے گا کوئی براے قربانی
تمہیں خبر ہے کیء دن سے بند ہے پانی
ادا کریں گے بھلا کیسے حق مہمانی
یہاں پہ خون میں ڈوبے گی حر کی پیشانی
ہلال آؤ تمہیں کربلا دکھاتے ہیں
سنو ہلال سنو سنو ہلال سنو
لہو میں ڈوبی ہوی۔۔۔
وہ لال جو ہمیں لگتے ہیں جان سے پیارے
کریں جنگ یہی تین روز کے پیاسے
لہو لہو نظر آئیں گے گود کے پالے
شہید ہونگے یہاں نونہال زینب کے
ہلال آؤ تمہیں کربلا دکھاتے ہیں
سنو ہلال سنو سنو ہلال سنو
لہو میں ڈوبی ہوی۔۔۔
بین شہادت قاسم کا اب کرے کیسے
نہ بعض آےنگے اک ظلم پر جفا والے
بھگاے جاے نگے اس جسم ناز پر گھوڑے
سمٹ نہ پائیں گے پامال لاش کے ٹکڑے
ہلال آؤ تمہیں کربلا دکھاتے ہیں
سنو ہلال سنو سنو ہلال سنو
لہو میں ڈوبی ہوی۔۔۔
عجیب زخم جگر ہے یہ رنج و غم کی آس
رہے گا کون مددگار اب حسین کے پاس
ہمیں ضعیف کیےء جا رہا ہے یہ احساس
نہ کل فرات سے آےنگے لوٹ کر عباس
ہلال آؤ تمہیں کربلا دکھاتے ہیں
سنو ہلال سنو سنو ہلال سنو
لہو میں ڈوبی ہوی۔۔۔
لہو بھرے ہوے مشک و الم جب آےنگے
کمر پکڑ کے سر دشت بیٹھ جاینگے
پھر ایسا قوت بازو کہاں سے لائیں گے
بغیر بھای کے خیمے میں لوٹ آۓنگے
ہلال آؤ تمہیں کربلا دکھاتے ہیں
سنو ہلال سنو سنو ہلال سنو
لہو میں ڈوبی ہوی۔۔۔
ہمارا لال جو اکبر ہے مصطفیٰ جیسا
سنان ظلم وہ اپنے جگر پہ کھاےنگے
نظر کے سامنے ہوگا جوان کا لاشہ
عجیب وقت میں آے گا قاصد صغرا
ہلال آؤ تمہیں کربلا دکھاتے ہیں
سنو ہلال سنو سنو ہلال سنو
لہو میں ڈوبی ہوی۔۔۔
یہاں پہ ہوگا ستم ایسا ایک بچے پر
زمین و عرش بھی ہوجائے جس پہ زیر
و زبر تمہیں بتاؤ کے ہم باپ ہے کہے کیوں کر
یہ وہ جگہ ہے جہاں ہوگی تربت اصغر
ہلال آؤ تمہیں کربلا دکھاتے ہیں
سنو ہلال سنو سنو ہلال سنو
لہو میں ڈوبی ہوی۔۔۔
تصورات میں جا کر زرا ادھر دیکھو
نماز عصر کے منظر کو ایک نظر دیکھو
نشیب میں تہہ خنجر ہمارا سر دیکھو
جو دیکھ پاؤ تو زہرا کو نوحہ گر دیکھو
ہلال آؤ تمہیں کربلا دکھاتے ہیں
سنو ہلال سنو سنو ہلال سنو
لہو میں ڈوبی ہوی۔۔۔
جہاں پہ خود کوئی مظلوم اپنی بات کرے
ہر ایک لفظ پہ آنکھوں سے بہر آشک بہے
پڑھے تو کس طرح میثم کلیم کیسے لکھے
بیاض غم ہے مسلسل حسین کے فقرے
ہلال آؤ تمہیں کربلا دکھاتے ہیں
سنو ہلال سنو سنو ہلال سنو
لہو میں ڈوبی ہوی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.