Subhana rabbi al aala
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Mir Hasan Mir
سبحان ربی الاعلی ا
خنجر تلے حسین یہ دیتے رہے صدا
سبحان ربی الاعلی ا
اصغر کو تیرے نام پر قربان کر دیا
گھٹڑی میں تیرے واسطے قاسم اٹھا لیا
میں تیری اذان پر اکبر کیا فدا
سبحان ربی الاعلی ا۔۔۔
جس دم حسین زین سے اترے زمین پر
زخموں سے چور چور تھے سبط نبی مگر
پیاسے لبوں پہ جاری تھی تسبیح کبریا
سبحان ربی الاعلی ا۔۔۔
کہتا ہے اپنے دل میں وہ پروردگار سے
تھا یہ کبھی ہماری سکینہ کے واسطے
اب سینے پر سوار ہے قاتل اگر تو کیا
سبحان ربی الاعلی ا۔۔۔
بازو تڑپ رہے تھےکسی کے لب فرات
ہنستے ہوئے جو خولی نے مجھ پر اٹھایا ہاتھ
لیکن لب حسین پر جاری رہی صدا
سبحان ربی الاعلی ا۔۔۔
پیاسا ہو ذبح دشت میں اور دیکھیں بی بیاں
منظور یہ تجھے ہے اگر رب دو جہاں
راضی تیری رضا پہ ہے زہرا کا لاڈلا
سبحان ربی الاعلی ا۔۔۔
دیتے نہیں یہ پانی جو زہرا کے چین کو
کیا دکھ ہے تونے بخشا ہے کوثر حسین کو
سولہ پہر کی پیاس کا شکوہ نہیں ذرا
سبحان ربی الاعلی ا۔۔۔
ٹکڑے میرے مثال الف لام میم ہو
لٹ جائے میرا گھر میرے بچے یتیم ہوں
ہر حال میں کہے گا نواسہ رسول کا
سبحان ربی الاعلی ا۔۔۔
نانا بھی آئے ہیں میرے بابا بھی آئے ہیں
مادر کو میری بھائی حسن ساتھ لائے ہیں
صد شکر سرخ رو ہے بزرگوں سے ہوگیا
سبحان ربی الاعلی ا۔۔۔
شہ پر چلی جو ضرب تکلم وہ آخری
کٹتی ہوئی رگوں کی مسلسل صدا یہ تھی
میں نے جو تجھ سے وعدہ کیا تھا نبھا دیا
سبحان ربی الاعلی ا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.