Soja mere hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Shahid Baltistani
دُنیا میں جب ظہور ہوا تھا حسین کا
ہر وقت اپنی گود میں رکھتی تھی سیدہ
لوری سُنائے ماں تو وہ سوتا تھا لاڈلا
مدت کے بعد پھر سرِ میدانِ کربلا
زحمت حسین کے لیے ماں نے اُٹھائی ہے
لوری سُنانے بیٹے کو تُربت سے آئی ہے
لوری سمجھ کے آج تُو مادر کی سسکیاں
سو جا میرے حسین
کس طرح رہتی فاطمہ زہرا مزار میں
بابا سے پُوچھ لال تیرے انتظار میں
مقتل کے آ کے بیٹھی کل شب سے تیری ماں
سو جا میرے حسین۔۔۔
آغوش میں میری تیرا سر ہے رکھا ہوا
کتنے دنوں کے بعد یہ موقع مجھے ملا
یاد آ رہا ہے تیسری شعبان کا سماں
سو جا میرے حسین۔۔۔
اے لال اپنی ذات میں خود کربلا ہے تُو
لاشے اُٹھا اُٹھا کے بہت تھک گیا ہے تُو
کچھ دیر ماں کی گود میں آرام سے یہاں
سو جا میرے حسین۔۔۔
آنکھیں تڑپ کے کھولتا ہے کس لیے بھلا
اکبر کی شکل پھرتی ہے نظروں میں تیری کیا
بیٹے کا درد کیا ہے یہ بس جانتی ہے ماں
سو جا میرے حسین۔۔۔
میں جانتی ہوں یہ میری لوری ہے آخری
سوئے گا آج تُو تو نہ جاگے گا پھر کبھی
اس دل سے پُوچھ کس طرح دیتی ہوں لوریاں
سو جا میرے حسین۔۔۔
ثقلین گہری نیند وہ اُس وقت سو گیا
لوری کے درمیان جو مادر نے یہ کہا
دیکھا نہ تُجھ سے جائے گا زینب کا کارواں
سو جا میرے حسین۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.