Shimr ne pehle sakina
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Mir Hasan Mir
شمر نے پہلے سکینہ کو دکھایا خنجر
بعد میں گردن سرور پہ چلایا خنجر
کبھی حیدر نے گلا رکھا کبھی زہرا نے
کتنے معصوم پہ ظالم نے چلایا خنجر
شمر نے پہلے سکینہ کو۔۔۔
باپ پر وار تو بیٹی پہ طمانچے برسے
جب بھی قاتل کا سکینہ نے ہٹایا خنجر
شمر نے پہلے سکینہ کو۔۔۔
اک انگوٹھی کے لئے کاٹ دی انگشتِ حسین
لاش پر شہ کی تجھے رحم نہ آیا خنجر
شمر نے پہلے سکینہ کو۔۔۔
قتل زینب کو کیا چھین کے چادر سر سے
اس طرح شمر نے نیزے کو بنایا خنجر
شمر نے پہلے سکینہ کو۔۔۔
اک شرابی کو اذیت کا کہاں اندازہ
جس طرح چاہا ستمگر نے چلایا خنجر
شمر نے پہلے سکینہ کو۔۔۔
آئے سجاد جو بازار مدینہ میں کبھی
تو بڑھ کے قصاب نے جلدی سے چھپایا خنجر
شمر نے پہلے سکینہ کو۔۔۔
پھیر کر منہ کو علی کہنے لگے یا زہرا
اتنی بے دردی سے ظالم نے پھرایا خنجر
شمر نے پہلے سکینہ کو۔۔۔
وا حسینا کا ہوا شور تکلم برپا
شمر مختار کے جب سامنے لایا خنجر
شمر نے پہلے سکینہ کو۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.