Hae kis bekaso mazlum
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Sarfaraz Hussain
ہاے کس بیکس و مظلوم کا یہ ماتم ہے
فاطمہ آی ہیں رونے کو یہ کس کا غم ہے
ننگے سر ساتھ ہیں حوریں بھی عجب عالم ہے
رونے والوں سے یہ ارشاد بھی تو یہ پیہم ہے
رونے والوں تمہیں رونے کا صلہ دینے کو
فاطمہ آی ہیں تم سب کو دعا دینے کو
اے عزاداروں تمہیں خالقِ اکبر کی قسم
کون مظلوم ہے وہ تم کو پیمبر کی قسم
نام لو اسکا زباں سے تمہیں حیدر کی قسم
بے زباں ہسلیوں والے علی اصغر کی قسم
روکے کہہ دو کہ کوئی بیکس و مغموم نہیں
جز حسین ابنِ علی اور کوئی مظلوم نہیں
یہی مظلوم مدینے کا ہے رہنے والا
ایک سیدانی نے فاقوں میں اسے تھا پالا
نیر برج امامت کا ہے یہی ہے حالا
ایک بیکس پہ ستم ہے یہ فلک نے ڈالا
صبح سے عصر تلک گھر کو لٹایا اس نے
مر گئے سب تو گلا اپنا کٹایا اس نے
شب ہفتم سے ہوا بند اس پر پانی
اسی مظلوم کے قسمت میں یہ تھی حیرانی
زبح جب ہوتا تھا رن میں جو علی کا جانی
پیٹتی پھرتی تھی مقتل میں کوئی سیدانی
کون سیدانی وہی فاطمہ کی جای تھی
بھائی کے پیار میں سر ننگے نکل آی تھی
ہاں پیمبر کے مدینے کا مسافر ہے یہی
اپنے نانا کی لحد کا بھی مجبور ہے یہی
جس کو پانی نہ ملا تھا دم آخر ہے یہی
جس پہ صدقے ہوئے ایوب وہ سرور ہیں یہی
بیکسو بے وطن و تشنہ دہن کہتے ہیں
اسی مظلوم کو محتاج کفن کہتے ہیں
یا حسین آپکی مظلومی و غربت کے نثار
سر کو کٹوادیا کس شان سے ہمت کے نثار
تہہ خنجر بھی کیا سجدہ عبادت کے نثار
ننگے سر دیکھا نہ ہمشیر کو غربت کے نثار
ہوں فدا آپ پہ منہ آشکوں سے دھونے والے
یا حسین آپ پہ صدقے ہوں یہ رونے والے
دیکھا اس بیکس و مظلوم کی شان غربت
چھوٹے بیٹے کی لحد کھودی ہے اف یہ ہمت
کانپتے ہاتھوں سے آقا نے بنائی تربت
کیا کہیں کس سے کہیں قلب کی اپنی حالت
چاند کو اپنے تہہ خاک چھپایا ہے ابھی
ہنسلیوں والے کو تربت میں سلایا ہے ابھی
کس قدر بیکس و مظلوم تھا یہ شاہ غریب
نہ کفن چھوٹے سے سید کو ہوا اسکے نصیب
سر کو کٹواے ہوئے سوتے ہیں سب اسکے حبیب
پیاس سے تین شب و روز سے حالت ہے عجیب
یا علی کہہ کے سنبھالا ہے دل مضطر کو
خوں بھرے کرتے میں دفنایا علی اصغر کو
روکے دیتے ہیں صدا ماہء انور بولو
اے میرے چھوٹے شہید اے میرے دلبر بولو
باپ کو چھوڑ کے تنہا گےء کیوں کر بولو
درد کیسا ہے گلے میں علی اصغر بولو
گود میں بیٹھ کے سب حال سنانا بیٹا
تیر کا زخم بھی دادی کو دکھانا بیٹا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.