Shaheede karbala
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Ali Zia Rizvi
شہید کربلا حسین
ختیل نینوا حسین
حسین حسین حسین حسین
ہے وقت رخصت حسین
سکینہ کر رہی ہے بین
نہ جائیں تنہا چھوڑ کر
مٹے گا سب کے دل کا چین
ذبیح ماریہ حسین
---حسین حسین
وہ ظلم کون سا رہا
جو آپ پر نہیں ہوا
سوائے صبر و شکر کے
زباں سے کچھ نہیں کہا
غموں کی انتہا حسین
---حسین حسین
اے شیر غازیوں اٹھو
ہمارا حال دیکھ لو
ہزار نو سو پچاس
ہے زخم بہتا ہے لہو
بنائے لا الہ حسین
---حسین حسین
اے میرے بھائی صف شکن
اے بازئوے شاہ زمن
کمر خمیدہ کر گیا
تیری جدائی کا مہن
سکون مصطفے حسین
---حسین حسین
کہاں ہو اکبر جری
یہ کیوں ہے بیٹا بے رخی
اکیلا رہ گیا پدر
خبر تو آکے باپ کی
قرار سیدہ حسین
---حسین حسین
ادو کے تیر شعلہ بار
بدن کو کر گئے فگار
مگر سنبھال دوش پر
تن امام ذی وقار
نشانہ جفا حسین
---حسین حسین
یہ مقتل حسین کا
بیاں حشر تھا بپا
زمیں لرزتی تھی انیس
فلک سے آتی تھی صدا
قتیل ماریہ حسین
---حسین حسین
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.