Shabbir ye sab dunya
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Ustad Sibte Jafar
شبیر یہ سب دُنیا تیرے نام سے زندہ ہے
یہ دین محمد کا تیرے نام سے زندہ ہے
اللہ کا بھی کلمہ تیرے نام سے زندہ ہے
شبیر یہ سب دُنیا۔۔۔
پھیلی ہیں زمانے میں توحید کی تنویریں
گونجی ہیں تیرے دم سے کونین میں تکبیریں
حق اس سے ہے پائندہ تیرے نام سے زندہ ہے
شبیر یہ سب دُنیا۔۔۔
منی کی سند بخشی تجھے سرورِ عالم نے
پھر یہ بھی کہا میں ہوں شبیر تیرے دم سے
شبیر تیرا نانا تیرے نام سے زندہ ہے
شبیر یہ سب دُنیا۔۔۔
فطرُس تو فرشتہ تھا حُر کو بھی اماں دی ہے
جاں ابنِ مظاہر کو اور دین کو بخشی ہے
یہ دینِ نبی حق کا تیرے نام سے زندہ ہے
شبیر یہ سب دُنیا۔۔۔
والفجر میں تُو شامل تطہیر میں تُو شامل
کوثر کی مودت کی تفسیر میں تُو شامل
والعصر کا بھی سورئہ تیرے نام سے زندہ ہے
شبیر یہ سب دُنیا۔۔۔
عہدِ نبوی علوی دورِ حسنی کے بعد
اسلام تنِ بے جاں اکسٹھ ہجری کے بعد
تیرے نام سے زندہ تھا تیرے نام سے زندہ ہے
شبیر یہ سب دُنیا۔۔۔
بیعت بھی نہ لے پایا سر بھی نہ جھُکا پایا
ظالم کو کیا رُسوا سرور نے سرِ نیزہ
قرآن بھی اے آقا تیرے نام سے زندہ ہے
شبیر یہ سب دُنیا۔۔۔
ویسے تو شہادت ہے میراث تیرے گھر کی
یاں اصغر و اکبر کی تفریق نہیں پھر بھی
مفہوم شہادت کا تیرے نام سے زندہ ہے
شبیر یہ سب دُنیا۔۔۔
اُمت پہ محمد کیہوا شیطانوں کا راج
مکہ بھی مدینہ بھی تیرے بعد ہوا تاراج
یہ تو لاجِ کعبہ تیرے نام سے زندہ ہے
شبیر یہ سب دُنیا۔۔۔
یہ جو علم کا چرچہ ہے شبیر کا صدقہ ہے
احسان تیرا حق پر یہ ثانیئے زہرا ہے
شبیر کا سجدہ تیرے نام سے زندہ ہے
شبیر یہ سب دُنیا۔۔۔
سرور کی نشانی اب کوئی بھی نہیں باقی
اک چھوڑ دی جنگل میں اک شام میں دفنا دی
دُکھ بانوئے مضطر کا تیرے نام سے زندہ ہے
شبیر یہ سب دُنیا۔۔۔
سائے کی ضرورت ہے نہ ہی ٹھنڈے پانی کی
ماں کہتی تھی اصغر کی بُلوا لو مجھے والی
یہ کنیز شاہِ والا تیرے نام سے زندہ ہے
شبیر یہ سب دُنیا۔۔۔
ماں کا بھی نہ رکھا مان نہ ہی پالنے والی کا
دن رات وظیفہ اور نوحہ تھا یہ لیلیٰ کا
اکبر یہ تیری آیت تیرے نام سے زندہ ہے
شبیر یہ سب دُنیا۔۔۔
آئیں گے مجھے لینے اک روز میرے بھّیا
پھر بیاہ رچائوں گی میں شوق سے بھّیا کا
اکبر وہ تیری صغریٰ تیرے نام سے زندہ ہے
شبیر یہ سب دُنیا۔۔۔
شبیر کی لختِ جگر اک رات کی وہ بیاہی
رُخصت بھی نہ ہو پائی اور بیوہ کہلائی
قاسم وہ تیری بیوہ تیرے نام سے زندہ ہے
شبیر یہ سب دُنیا۔۔۔
عاشور سے زنداں تک رُوداد مظالم کی
تُو نے ہی سُنائی ہے شبیر کی شہزادی
یہ ماتم یہ نوحہ تیرے نام سے زندہ ہے
شبیر یہ سب دُنیا۔۔۔
شبیر کا مرثیہ خواں شبیر کا شاعر بھی
پہچان یہی ہے اب تیرے سبطِ جعفر کی
صد شُکر تیرا بندہ تیرے نام سے زندہ ہے
شبیر یہ سب دُنیا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.