Shabbir bahot roye
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Dilawar Hasan
اکبر کے جنازے پر شبیر بہت روے
جب قتل ہوے اصغر شبیر بہت روے
میدان میں جب پہنچے ہاتھوں سے کمر تھامے
عباس کے لاشے پر شبیر بہت روے
اکبر کے جنازے پر۔۔۔
دامن کو سکینہ کے جب جلتے ہوے دیکھا
سینے پہ پڑے خنجر شبیر بہت روے
اکبر کے جنازے پر۔۔۔
تر خون سے چہرہ تھا اور تیر بدن میں تھے
نظریں پڑی مادر پر شبیر بہت روے
اکبر کے جنازے پر۔۔۔
کبرا کی جو حالت تھی زینب سے کوئی پوچھے
قاسم ہوے جب بے سر شبیر بہت روے
اکبر کے جنازے پر۔۔۔
سجاد سے جب ملنے رخصت کے لےء پہنچے
زینب نے کہا رو کر شبیر بہت روے
اکبر کے جنازے پر۔۔۔
نیزے کی بلندی سے سجاد کے بستر تک
جب شعلوں میں دیکھا گھر شبیر بہت روے
اکبر کے جنازے پر۔۔۔
جب طشت سے سر آیا دامن میں سکینہ کے
بیٹی سے گلے مل کر شبیر بہت روے
اکبر کے جنازے پر۔۔۔
ایک ایسی بہن جس کی آواز تھی پردے میں
دیکھا جو برہنہ سر شبیر بہت روے
اکبر کے جنازے پر۔۔۔
نیزے سے برادر تھی زینب پہ نظر عشرت
جب چھینی گیء چادر شبیر بہت روے
اکبر کے جنازے پر۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.