Shabbir agar teri
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Nadeem Sarwar
نہ دل روتا نہ غم ہوتا نہ ایسا کہیں ماتم ہوتا
شبیر اگر تیری عزاداری نہ ہوتی
مظلوم کی دنیا میں طرفداری نہ ہوتی
شبیر اگر تیری ۔۔۔
شبیر کا مقصد جو سمجھ لیتا زمانہ
قرآں کو سمجھنے میں یہ دشواری نہ ہوتی
شبیر اگر تیری ۔۔۔
کیا فائدہ آنکھوں کا رہ جاتا زرا سوچو
ان آنکھوں میں مولا کی جو غمخواری نہ ہوتی
شبیر اگر تیری ۔۔۔
شبیر کے روضے پہ کچھ روز جو رہتے
تم کو کبھی جنّت کی طلبگاری نہ ہوتی
شبیر اگر تیری ۔۔۔
دو روز بھی جنّت میں رہنا ہمیں مشکل تھا
زہرا تیرے بچوں کی جو سرداری نہ ہوتی
شبیر اگر تیری ۔۔۔
غازی تیرے جیسا جو علمدار نہ ہوتا
دنیا میں علم ہوتے علمداری نہ ہوتی
شبیر اگر تیری ۔۔۔
شرمندہ سکینہ سے اگر ہوتا نہ پانی
یہ رسم سبیلوں کی کبھی جاری نہ ہوتی
شبیر اگر تیری ۔۔۔
ناموسِ محمد کو جو پہچانتی دنیا
زینب کے کھلے سر پہ یہ سنگ باری نہ ہوتی
شبیر اگر تیری ۔۔۔
جنّت میں قدم رکھتے نہیں سروروریحان
جنّت میں جو مولا کی عزاداری نہ ہوتی
شبیر اگر تیری ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.