Sha ast hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Sachay Bhai
شاہ است حسین بادشاہ است حسین
دیں است حسین دیں پناہ است حسین
سرداد نہ داد دست در دستِ یذید
حقا کہ بنا لا الہ است حسین
دیں است حسین
شاہ است حسین۔۔۔
سوئی ہوئی دنیا کو جگانے والا
جاگے ہوئے فتنوںسُلانے والا
عالم کو سیرتِ حق پہ لانے والا
راہ است حسین خضرِگاہ است حسین
دیں است حسین
شاہ است حسین۔۔۔
خنجر ہے قمر میں نہ سناں ہاتھ میں ہے
ہرگام تحمل کی یہ نہ ہاتھ میں ہے
بھوکا پیاسہ ہے اور جناں ہاتھ میں ہے
در منزلِ صبر سربراہ است حسین
دیں است حسین
شاہ است حسین۔۔۔
ٹوٹی ہوئی بھائی کے الم سے ہے کمر
فرزندِ جواں کے غم میں ہے ضعفِ بسر
چہرے پہ ملا ہوا ہے خونِ اصغر
اے اہلِ نگاہ دادخواہ است حسین
دیں است حسین
شاہ است حسین۔۔۔
رن میں ٹھہریں تو بیبیاں ہوں بیتاب
گھرمیں جائیں تو مانگیں اصغر کو رُباب
ماں کوکھ جلی کوہائے کیادیں کے جواب
منتظر با خیالِ خیمہ گاہ است حُسین
دیں است حسین
شاہ است حسین۔۔۔
احمد کے نواسے نے بچائی توحید
خود ہو گیا کلمے کی حمایت میں شہید
سر داد نہ داددست در دستِ یزید
حقا کہ بنا لااِلٰہ است حسین
دیں است حسین
شاہ است حسین۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.