Sarkar hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Mir Arif Ali
مرحبا یا حسین
حق کا رہنما حسین
دیں کا آسرا حسین
عشق کا خدا حسین
نور کبریا حسین
سرور کی عزاداری
ہے جان سے بھی پیاری
کرتے ہیں تجھ سے وعدہ
سلطان حسین مولا
شبیر تیرا ماتم احمد کا ارادہ ہے
شبیر تیرا نوحہ مؤمن کو رلاتا ہے
شبیر تیری مجلس ہم سب کا سہارا ہے
ہر دل میں تو رہتا ہے یہ دل نے پکارا ہے
سرکار حسین مولا سرکار حسین مولا
سلطان حسین مولا سلطان حسین مولا
سرکار حسین مولا۔۔۔
کیا ہوتی ہے قربانی یہ سب کو دکھانے کو
سر اپنا دیا تو نے توحید بچانے کو
گھر بار لٹایا ہے دیں اس کا بسانا کو
کہتے ہیں کسے صابر یہ تو نے بتایا ہے
سرکار حسین مولا سرکار حسین مولا
سلطان حسین مولا سلطان حسین مولا
سرکار حسین مولا۔۔۔
اکبر کی جوانی کو قربان کیا تو نے
اصغر بھی دیا تو نے غازی بھی تو نے
اللّٰہ رے میرے مولا کیا کیا نہ سہا تو نے
دیں تیری مصیبت پر اشکوں کو بہاتا ہے
سرکار حسین مولا سرکار حسین مولا
سلطان حسین مولا سلطان حسین مولا
سرکار حسین مولا۔۔۔
تھی کربوبلا برپا حیدر کی ولایت پر
سرور نے یہ بتلایا ہے اپنی شہادت پر
ہے قرض یہ سرور کا ہر ایک عبادت پر
اب درس یہ دنیا کو تا حشر سنانا ہے
سرکار حسین مولا سرکار حسین مولا
سلطان حسین مولا سلطان حسین مولا
سرکار حسین مولا۔۔۔
یاد غمِ زینب میں چلنا ہے جلوسوں میں
اشکوں کا بھی نزرانہ دینا ہے جلوسوں میں
مقصد غم سرور کا پڑھنا ہے جلوسوں میں
یہ جان بھلا جاے اس غم کو بچانا ہے
سرکار حسین مولا سرکار حسین مولا
سلطان حسین مولا سلطان حسین مولا
سرکار حسین مولا۔۔۔
تابوت و الم سارے سرور کی نشانی ہے
سہرے جو چڑھاتے ہیں اکبر کی نشانی ہے
جھولا جو اٹھاتے ہیں اصغر کی نشانی ہے
ہر وقت غمِ شہ کی بس یاد منانا ہے
سرکار حسین مولا سرکار حسین مولا
سلطان حسین مولا سلطان حسین مولا
سرکار حسین مولا۔۔۔
یہ ہتھکڑی یہ بیڑی زیور ہے غم شہ کا
کعبے کا لباس غم جوہر ہے غم شہ کا
جو شال عزا ہے وہ گوہر ہے غم شہ کا
عارف نے کہا ناصر یہ سب کو سنانا ہے
سرکار حسین مولا سرکار حسین مولا
سلطان حسین مولا سلطان حسین مولا
سرکار حسین مولا۔۔۔
شہید حسین
آقا حسین
مولا حسین
رہبر حسین
محور حسین
قبلہ حسین
میرا حسین
سب کا حسین
رب کا حسین
حسین
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.