Sar apna kata gaya
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Raza Ali Khan
اگرچہ رن میں سر اپنا کٹا گیا ہے حسین
مگر یزید کی گردن جھکا گیا حسین
ملا سکے گا نہ اب کوئی حق و باطل کو
کہ درمیان میں رستہ بنا گیا ہے حسین
اگرچہ رن میں سر۔۔۔
جو موت آنا بھی چاہے تو آ نہ سکے
کہ مرنے والوں کو جینا سکھا گیا ہے حسین
اگرچہ رن میں سر۔۔۔
وہ خود تو پیاسا تھا پر خاب زین دریا کو
شکستہ فاش کا پانی پلا گیا ہے حسین
اگرچہ رن میں سر۔۔۔
نہ مال عقبیٰ ملا اور نہ دولت دنیا
امیر شام کو مفلس بنا گیا ہے حسین
اگرچہ رن میں سر۔۔۔
یہ کربلاے معلیٰ کا نام کہتا ہے
کہ آسماں کو زمیں پر بچھا گیا ہے حسین
اگرچہ رن میں سر۔۔۔
خدا کی راہ میں دے کر جو چادر زینب
غلاف کعبہ کی حرمت بچا گیا ہے حسین
اگرچہ رن میں سر۔۔۔
رسول زادی کا ماتھے پہ باندھ کر رومال
جناب حر کا مقدر جگا گیا ہے حسین
اگرچہ رن میں سر۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.