Salam ya hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Nadeem Sarwar
سلام سلام سلام یا حسین
یا خدا سرخ ہے آسماں چیختی ہے فضا
سلام یا حسین غیب سے آ رہی ہے مسلسل صدا
لو آفتاب شہادت طلوع ہو گیا سلام یا حسین
سلام یا حسین سلام یا حسین
حسین یا حسین حسین یا حسین
بر زبان و دلم حسین یا حسین
مرحبا محترم حسین یا حسین
سلام یا حسین سلام یا حسین
عظیم تھا عظیم ہے عظیم تر ہے یا حسین
خداے پاک کی نظر تیری نظر ہے یا حسین
یہ دل بھی تیرا دل نہیں خدا کا گھر ہے یا حسین
وہاں وہاں اذان ہے جدھر جدھر ہے یا حسین
سناں کی نوک پر اذاں تیرا جگر ہے یا حسین
سناں کی نوک پر بلند زندگی کو کر دیا
عظیم کام کر دیا
سلام یا حسین۔۔۔
حسین وہ جو مقتلوں کو مقتلوں میں ڈھال دے
حسین وہ جو مشکلوں سے دین کو نکال لے
خدا اگر طلب کرے حسین اپنے لال دے
حسین جو طلب کرے وہ رب ذوالجلال دے
حسین وہ سقی ہے جو گدا کو بے سوال دے
کمال یہ ہے خود خدا کہے کمال کر دیا
عظیم کام کر دیا
سلام یا حسین۔۔۔
بلندیوں سے پوچھ لو سناں سناں حسین ہے
قدم قدم حسین ہے نشاں نشاں حسین ہے
دلوں میں اہلبیت کے رواں دواں حسین ہے
زمانہ پوچھتا ہے یہ کہاں کہاں حسین ہے
جہاں جہاں رسول ہے وہاں وہاں حسین ہے
خدا نے اس شہید کو عجیب یہ ثمر دیا
عظیم کام کر دیا
سلام یا حسین۔۔۔
عجیب ہے یہ مرحلہ عجیب ہے یہ حوصلہ
بچھڑ گیا ہے قافلے سے یہ امیر قافلہ
گھرا ہے فوج شام میں اکیلا ابنِ سیدہ
ہے دور خیمہ گاہ سے یہ فاطمہ کا لاڈلا
سکون اپنا دے چکا قرار اپنا دے چکا
حسین نے خدای کو بھی بیقرار کر دیا
عظیم کام کر دیا
سلام یا حسین۔۔۔
ادھر گلوے خشک پر حسین کے چھری چلی
ادھر غریب علقمہ تڑپ کے رہ گیا جری
بہن کو ہوش نہ رہا سکینہ خاک پر گری
صدائیں گونجنے لگی حسین یا حسین کی
یہ کس نے اپنا سر دیا خدای چیخنے لگی
سناں سے سر کے خون نے سلام آخری کیا
عظیم کام کر دیا
سلام یا حسین۔۔۔
حسین بادشاہ پر سلام ہر زمان کا
سلام ہو سلام ہو زمین اور آسمان کا
سلام ابنِ سیدہ پہ سرور و ریحان کا
ہر ایک رنگ و نسل کا سلام ہر زبان کا
سلام شاہ کربلا خداے مہربان کا
خدا کا ذکر دو جہاں میں تو نے عام کر دیا
عظیم کام کر دیا
سلام یا حسین۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.