Sajde may sar hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Hasan Sadiq
سجدے میں سر حُسین کا تیروں کے درمیاں
خیموں سے آ رہا تھا اک شور الاماں
کیسا طوفان آیا آلِ رسول پر
خیموں میں کہہ رہی تھیں رو رو کے بیبیاں
سجدے میں سر۔۔۔
پانی کو گئے غازی آئے نہ لوٹ کر
بچے بلک رہے تھے لے لے کے ہچکیاں
سجدے میں سر۔۔۔
نانا تیری اُمت کے کچھ لوگ شام میں
سر ننگے لے کے آئے زہرا کی بیٹیاں
سجدے میں سر۔۔۔
ایک بوند پانی بھی نہ دیا ہائے اُس گھڑی
اصغر دیکھا رہا تھا سوکھی ہوئی زباں
سجدے میں سر۔۔۔
قاسم کا سہرا ہائے پامال ہو گیا
بکھری پڑی تھیں ریت پر پھُولوں کی پتیاں
سجدے میں سر۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.