Rasoole akram ka
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Ali Shanawar
واویلا صد واویلا واویلا صد واویلا
رسولِ اکرم کا دلربا بے خطا مارا گیا
خیرالنسا کا لاڈلا بے گناہ مارا گیا
رسولِ اکرم کا دلربا۔۔۔
مصطفیٰ کی لاڈلی نے نازوں سے پالا جسے
وہ سر کربوبلا بے گناہ مارا گیا
رسولِ اکرم کا دلربا۔۔۔
چھای کعبے پر اداسی ہل گیا عرش بریں
جب حسین ابنِ علی اے خدا مارا گیا
رسولِ اکرم کا دلربا۔۔۔
روتی ہے کلثوم و زینب لاشہء شبیر پہ
بہنوں کا پردیس میں آسرا مارا گیا
رسولِ اکرم کا دلربا۔۔۔
بین کرتی ہے سکینہ میں یتیمہ ہو گیء
جب میرا بابا سر کربلا مارا گیا
رسولِ اکرم کا دلربا۔۔۔
بھای تھا عباس جس کا لال اکبر سا جواں
بادشاہوں کا وہی بادشاہ مارا گیا
رسولِ اکرم کا دلربا۔۔۔
خیرالنسا کا لاڈلا بے گناہ مارا گیا
رسولِ اکرم کا دلربا بے خطا مارا گیا
واویلا صد واویلا واویلا صد واویلا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.