Raj dulara zehra ka
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Asim Lilan
راج دُلارا زہر اکا زخمی ہے اور پیاسا ہے
بوند نہیںہے پانی کی خون کا دریا بہتا ہے
گیٹی اُونچی ہوتی ہے گرنے نہ دے گی گھوڑے سے
اپنی گود میں لے لے گی کس کی گود کا پالا ہے
راج دُلارا زہر اکا۔۔۔
راہِ خدا میں جلدی کی آگے جانے والوں نے
صبح کے ساتھی چھُوٹ گئے شام ہوئی اب تنہا ہے
راج دُلارا زہر اکا۔۔۔
اکبر و قاسم کو ئی نہیں آس بندھے تو کس سے بندھے
دریا چھیننے والا بھی دریا چھین کے سوتا ہے
راج دُلارا زہر اکا۔۔۔
خون کی ندی ایسے بھی صبح سے لیکر شام تلک
چاند نبی کا ڈوب گیا سورج ڈوبنے والا ہے
راج دُلارا زہر اکا۔۔۔
حلق پہ تیغِ قاتل ہے جانِ پیعمبر سجدے میں
دونوں عالم سجدے میں کیسا پیارا سجدہ ہے
راج دُلارا زہر اکا۔۔۔
کل جو نبی کے دوش پہ تھا آج وہ سر ہے نیزے پر
ایک زمانہ ایسا تھا ایک زمانہ ایسا ہے
راج دُلارا زہر اکا۔۔۔
بجھ گئی شمع قبر نبی دشت بلا کیا روشن ہے
بیچ میں خیمے جلتے ہیں چاروں طرف اندھیارا ہے
راج دُلارا زہر اکا۔۔۔
موت یہ تیری کیسی تھی مرنے والے تیرے لئے
مجلس بستی بستی ہے ماتم صحرا صحرا ہے
راج دُلارا زہر اکا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.