Rab ka hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Mir Arif Ali
مولا حسین آقا حسین
آقا حسین قبلہ حسین
رب نے کہا رب کا حسین
رب کا حسین سب کا حسین
مولا حسین
قرآن کے ہے دل کی تمنا حسین
عشق تیرا دل میں سمایا حسین
ہے یہ میرے دل کی صدا یا حسین
دھڑکن میں حسین سانسوں میں حسین
یادوں میں حسین آنکھوں میں حسین
پلکوں میں حسین خوابوں میں حسین
ہے لب پہ صدا یہ صبح و مسا یا حسین
رب کا حسین۔۔۔
صبر نے کلمہ ہے پڑھا بس تیرا
عظم نے تجھ سے ہے لیا حوصلہ
ہمت کے لئے ہمت ہے حسین
قدرت کے لئے قدرت ہے حسین
طاقت کے لئے طاقت ہے حسین
یہ تیرا قصیدہ سب نے پڑھا
رب کا حسین۔۔۔
جھوم کے کہتا ہے قلم با خدا
لوح بھی پڑھتا ہے قصیدہ تیرا
قسمت کو جلا دیتا ہے حسین
تقدیر بنا سکتا ہے حسین
ہر شہ پہ تیرا قبضہ ہے حسین
راحب نے زمانے بھر سے کہا یا حسین
رب کا حسین۔۔۔
تو نے ہی اسلام کو دی زندگی
تجھ سے شریعت کو ملی روشنی
کعبہ ہے حسین قبلہ ہے حسین
کلمہ ہے حسین سجدہ ہے حسین
ہر مومن کا روضہ ہے حسین
اللّٰہ نے تیرا شکر کیا یا حسین
رب کا حسین۔۔۔
راز خدا وند کا چہرہ ہے تو
کلمۂ توحید کا نقطہ ہے تو
تو حق کا ولی تو ابن علی
تو راز جلی تو راز خفی
قدرت کو بھی زینت تجھ سے ملی
ہے کون بھلا تجھ سا مولا
رب کا حسین۔۔۔
لٹ گیا اک دن میں بھرا تیرا
ظلم یہ تجھ پر میرے مولا ہوا
قاسم نہ رہا اکبر نہ رہا
غازی نہ رہا اصغر نہ رہا
سرور کا کوئی یاور نہ رہا
ہے تنہا میرا بیکس مولا
رب کا حسین۔۔۔
پیٹ کے سر مومنوں ماتم کرو
اشک سے آنکھوں کو زرا نم کرو
جو ظلم ہوے ہیں مولا پر
سن لے زمانے بھر کا بشر
مظلوم تھا زہرا کا پسر
یہ عارف و ناصر نے ہے کہا یا حسین
رب کا حسین۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.