Quran aur hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Sachay Bhai
قرآن اور حُسین
واللہ سرِ منہ فرق نہیں ہے
دونوں کے مابین
اُترا وہ قلبِ محمد پر
یہ زہرا کے گھر میں آیا
کعبہ کوثر ایک دوسرے سے
ہونگے نہ کبھی یہ دونوں جُدا
دونوں ہیں نور ہے دونوں کی منزل کعبہ قوسین
قرآن اور حُسین
وہ خواب ہے اور تعبیر ہے یہ
وہ گھاکا ہے تعمیر ہے یہ
ہرطاس دو عالم پر لکھی
تحریر ہے وہ تفسیر ہے یہ
محبوبِ الٰہی کے دل کا
یہ دونوں ہی ہیں چین
قرآن اور حُسین
وہ معجزہ ہے اعجاز ہے یہ
وہ نور ہے یہ اُس کا پیکر
پروان چڑھے ہیں یہ دونوں
آغوشِ پیعمبر میں پل کر
قرآن لبوں سے کھیلتا تھا
زُلفوں سے حسنین
قرآن اور حُسین
جاں وار کے حق پر شِہ نے کیا
قرآن کے دُشمن کو ابتر
قرآن صدائیں دیتا ہی
انا اعطینٰک الکوثر
باقی ہے نسل محمد کی
جب تک ہے نسلِ حُسین
قرآن اور حُسین
قرآن پیامِ احمد ہے
شبیر سلامے احمد ہے
ان دونوں کے دم سے قائم
عالم میں نظامِ احمد ہے
اللہ و نبی کی حُجت ہے
یہ مابینِ کونین
قرآن اور حُسین
درسِ قرآن دیاشِہ نے
عالم کو اُسی تلواروں میں
اک حرفِ شہادت کی لکھ دی
تفسیر بہتر پاروں میں
قربان تیرے اے وارثِ علم
شاہِ بدرو حُنین
قرآن اور حُسین
قرآن کو نوکِ نیزہ پر
پھر تیر میں لے آئے اعدائ
مہمان بُلا کر سرور کو
پانی نہ دیا سر کاٹ لیا
سر کھولے ہوئے اک دُکھیاری
ماں کرتی رہ گئی بین
قرآن اور حُسین
افسوس نبی کی اُمت نے
ان دونوں ہی کی قدر نہ کی
نیزوں سے لگائے زخم کبھی
تیروں سے کیا زاہے زخمی
اُمت نے بعدِ پیعمبر
لوٹا دونوں کا چین
قرآن اور حُسین
صد ہیف نبی کی عطرت کو
تقدیر نے یہ دن دکھلایا
تا شام بلا کے میدان سے
نیزے پہ سرِ بازار گیا
قرآن سناتا لوگوں کو
زہرا کا نورِ عین
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.