Pyare nabi ka pyara
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Mir Hasan Mir
پیارے نبی کا پیارا نواسہ
مارا گیا ہے راہِ خدا میں
دریا کنارے دو دن کا پیاسا
مارا گیا ہے راہِ خدا میں
یہ کربلا کی مہماں نوازی
یہ کوفیوں کی ہنگامہ سازی
ایسا مجاہد ایسا نمازی
مارا گیا ہے راہِ خدا میں
پیارے نبی کا۔۔۔
کربوبلا میں یثرب سے آ کے
بھٹکے ہوؤں کو رستہ بتا کے
انسانیت کا پیغام لا کے
مارا گیا ہے راہِ خدا میں
پیارے نبی کا۔۔۔
اک اک وفا کے پیکر کو لے کر
اکبر کو لے کر اصغر کو لے کر
ہمراہ اپنے گھر بھر کو لے کر
مارا گیا ہے راہِ خدا میں
پیارے نبی کا۔۔۔
وہ ھل اتیٰ کے گھر کا اجالا
جو لا فتی کی گودی کا پالا
تقدیس والا تطہیر والا
مارا گیا ہے راہِ خدا میں
پیارے نبی کا۔۔۔
چہرے کی کیسی تابندگی ہے
مظلومیت کی پایندگی ہے
لاشے سے پیدا کیا زندگی ہے
مارا گیا ہے راہِ خدا میں
پیارے نبی کا۔۔۔
اہلِ حرم کے دل ہیں نرالے
بیٹھے ہوئے ہیں کیا غم سنبھالے
اب رہ گئے ہیں سب رونے والے
مارا گیا ہے راہِ خدا میں
پیارے نبی کا۔۔۔
بستی سے کہہ دو صحرا سے کہہ دو
خشکی سے کہہ دو دریا سے کہہ دو
مظلوم ہے وہ دنیا سے کہہ دو
مارا گیا ہے راہِ خدا میں
پیارے نبی کا۔۔۔
اے نجم دیکھو یہ حق نمائی
اللّٰہ اس کے غم کی رسائی
برداشت نہ ہے ساری خدائی
مارا گیا ہے راہِ خدا میں
پیارے نبی کا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.