Noke sina pe kehta
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Hasan Sadiq
نوکِ سِناں پہ کہتا تھا یہ سر حُسین کا
کیا کر سکا لعین تیرا خنجر حُسین کا
آنکھوں کا نور قلب کی طاقت چلی گئی
گھوڑے سے جب گِرا علی اکبر حُسین کا
کیا کر سکا لعین تیرا خنجر حُسین کا
نوکِ سِناں پہ کہتا تھا۔۔۔
زہرا نے اپنے ہاتھ رکھے تیغ کے تلے
سر کاٹنے لگا جو ستمگر حُسین کا
کیا کر سکا لعین تیرا خنجر حُسین کا
نوکِ سِناں پہ کہتا تھا۔۔۔
یہ امتحانِ صبر تھا ورنہ اے شامیو
بھاری تھا پوری فوج پہ اصغر حُسین کا
کیا کر سکا لعین تیرا خنجر حُسین کا
نوکِ سِناں پہ کہتا تھا۔۔۔
کچھ بوڑھے کچھ جوان تھے اور ایک شیر خوار
لاکھوں کے سامنے تھا یہ لشکر حُسین کا
کیا کر سکا لعین تیرا خنجر حُسین کا
نوکِ سِناں پہ کہتا تھا۔۔۔
ریحان مجھ کو دیکھ کر جنت پُکار اُٹھی
آنے دو آ رہا ہے یہ نوکر حُسین کا
کیا کر سکا لعین تیرا خنجر حُسین کا
نوکِ سِناں پہ کہتا تھا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.