Nikal do mere pehlu
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Ameer Hasan Aamir
تڑپ کے فاطمہ زہرا سے شاہ نے یہ کہا
نکال دو میرے پہلو سے تیر اے اماں
محال ہے میرا کروٹ بھی لینا دیکھو زرا
نکال دو نکال دو
ہزاروں تیر تھے پیوست شاہ کے تن پر
لکھا ہے راوی نے وہ خوف ناک ایک منظر
حسین تیروں پہ کہتے تھے آ کے اے اماں
نکال دو میرے پہلو۔۔۔
وہ کون سا ہے ستم جو کیا نہیں مجھ پر
ستم بھی روتا ہے دیکھو ہماری غربت پر
ہے پاش پاش بدن اماں تیرے بیٹے کا
نکال دو میرے پہلو۔۔۔
دیا ہے نانا کی امت نے یہ صلہ مجھکو
نہ ایک خطرہ بھی پانی کا مل سکا مجھکو
اب ہڈیوں کی زباں پر ہے پیاس کا کلمہ
نکال دو میرے پہلو۔۔۔
میں کیسے زین سے اماں زمین پر آؤں
زمیں پہ آ کے میں تھوڑا سا پھر سکوں پاؤں
چبھن ہے ایسی تڑپتا ہے آپ کا بیٹا
نکال دو میرے پہلو۔۔۔
یہ تین تیر ہے پیوست میرے پہلو میں
جگر فگار ہے سانسیں نہیں ہے قابو میں
ہے درد اتنا تمہیں میں بتا نہیں سکتا
نکال دو میرے پہلو۔۔۔
کہ درد کہتے ہیں کس کو یہ میں نے جانا ہے
تیری طرح میرا پہلو بھی ماں شکستہ ہے
تیری ردا کی طرح چاک جسم ہے میرا
نکال دو میرے پہلو۔۔۔
رلا رلا کے مجھے ظالموں نے مارا ہے
بدن تو دیکھو میرا جیسے پارہ پارہ ہے
ہے بھوکا پیاسا تمہارا یہ لاڈلا بیٹا
نکال دو میرے پہلو۔۔۔
کسی نے برچھیاں ماری کسی نے تیر و تبر
کسی کو کچھ نہ ملا تو اٹھا لیا پتھر
کچھ اس طرح سے بدن چھلنی کر دیا میرا
نکال دو میرے پہلو۔۔۔
گلا ہے خشک زباں خشک کند ہے خنجر
جبیں جھکائے ہوئے کہہ رہے تھے یہ سرور
زباں پہ شہ کے تھا سبحان ربی الاعلی
نکال دو میرے پہلو۔۔۔
اے شمس تیرا مقدر لکھا ہے داور نے
عروج بخشا ہے عامر جہاں میں سرور نے
بلا کی دشت میں گونجا تھا بس یہی نوحہ
نکال دو میرے پہلو۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.