Nazdeek najaf hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Hasan Abbas Ahsan
نزدیک نجف ہے کوئی حیدر کو بلالے
یوں مادر شبیر پریشان ہے بن میں
روتی ہے تڑپتی ہے وہ حیران ہے بن میں
کہتی ہے کہ دنیا میری ویران ہے بن میں
ہے لال میرا آج لعینوں کے حوالے
نزدیک نجف ہے۔۔۔
سر ایک ہے لیکن ہے طلبگار ہزاروں
تنہا میرا شبیر ستمگار ہزاروں
اک جان پہ ٹوٹے ہیں جفاکار ہزاروں
ہے لال میرا آج لعینوں کے حوالے
نزدیک نجف ہے۔۔۔
مظلوم کے بچنے کی کوئی آس نہیں ہے
سب مر گےء ہمدرد کوئی پاس نہیں ہے
اکبر نہیں قاسم نہیں عباس نہیں ہے
ہے لال میرا آج لعینوں کے حوالے
نزدیک نجف ہے۔۔۔
بڑھتے ہوے آتے ہیں ادھر برچھیوں والے
کوئی بھی نہیں جو میرے بچے کو بچالے
ہے کوئی جو اس مادر بیکس کی دعا لے
ہے لال میرا آج لعینوں کے حوالے
نزدیک نجف ہے۔۔۔
صد حیف وہ ہے نرغہء اعدا میں گرفتار
تیروں کی ہے بوچھار تو شمشیر کے ہیں وار
لو جھومتا ہے پشت فرس پر میرا دلدار
ہے لال میرا آج لعینوں کے حوالے
نزدیک نجف ہے۔۔۔
ہلتی ہے زمیں اور فلک ہوتا ہے لرزاں
خیمے سے نکل آئی ہے زینب سوے میداں
ہونے لگا بچے کے میرے قتل کا ساماں
ہے لال میرا آج لعینوں کے حوالے
نزدیک نجف ہے۔۔۔
بعد شہ مظلوم مجاہد یہ ہوا تھا
سب جل گےء خیمے یہ فلک دیکھ رہا تھا
نوحہ یہی زہرا کا فقط گونج رہا تھا
ہے لال میرا آج لعینوں کے حوالے
نزدیک نجف ہے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.