Nau laakh ka rela
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Farhan Ali Waris
کتنا غریب ہوگیا حسین
اصغر کو دفن کر چکا جب فاطمہ کا لال
تنہائی اپنی دیکھ کر کہتا تھا پر ملال
نو لاکھ کا ریلا اماں میں اکیلا
کتنا غریب ہوگیا حسین
بینای جا چکی ہے جگر پاش پاش ہے
اس حال میں بھی لاش پسر کی تلاش ہے
اکبر کا ہے لاشہ اماں میں اکیلا
کتنا غریب ہوگیا حسین
نو لاکھ کا ریلا۔۔۔
اماں یہ آفتیں یہ مصائب یہ تشنگی
غربت میں ساتھ چھوڑ گئے ہیں میرا سبھی
زخموں کی یہ دنیا اماں میں اکیلا
کتنا غریب ہوگیا حسین
نو لاکھ کا ریلا۔۔۔
نہ فوج رہ گئی نہ علمدار رہ گیا
بس رہ گیا تو تیرا دل افگار رہ گیا
ہے ظلم کا صحرا اماں میں اکیلا
کتنا غریب ہوگیا حسین
نو لاکھ کا ریلا۔۔۔
وعدے سبھی نبھا کے ہوا ایسے سرخ رو
بالوں میں خاک چہرے پہ بے شیر کا لہو
ہاتھوں پہ جنازہ اماں میں اکیلا
کتنا غریب ہوگیا حسین
نو لاکھ کا ریلا۔۔۔
دولت رباب کی سر مقتل چھپای ہے
اپنے ضعیف ہاتھوں سے تربت بنای ہے
کرتا رہا نوحہ اماں میں اکیلا
کتنا غریب ہوگیا حسین
نو لاکھ کا ریلا۔۔۔
بچپن میں کتنے ناز اٹھاے ہیں یاد ہے
اک پل بھی قد سے دور نہ کرتی تھی تو مجھے
یہ وقت ہے کیسا اماں میں اکیلا
کتنا غریب ہوگیا حسین
نو لاکھ کا ریلا۔۔۔
آواز استغاثہ سنے کون اب یہاں
عباس ہے نہ قاسم و اکبر نہ بے زباں
اب کون ہے میرا اماں میں اکیلا
کتنا غریب ہوگیا حسین
نو لاکھ کا ریلا۔۔۔
جس پھول سے بدن پہ کبھی دھوپ نہ پڑی
تیروں نے چھان ڈالا ہے اماں بدن وہی
مرحم نہ دلاسہ اماں میں اکیلا
کتنا غریب ہوگیا حسین
نو لاکھ کا ریلا۔۔۔
اک دور تھا کہ گھر سے اگر میں کہیں گیا
ساے کی طرح ساتھ میں رہتے تھے اقربا
اک یہ ہے زمانہ اماں میں اکیلا
کتنا غریب ہوگیا حسین
نو لاکھ کا ریلا۔۔۔
یہ برچیوں کی نیزوں کی دنیا ہے اور میں
تنہائی فوج شام کا نرغہ ہے اور میں
دے مجھکو دلاسہ اماں میں اکیلا
کتنا غریب ہوگیا حسین
نو لاکھ کا ریلا۔۔۔
زخموں سے چور چور بدن قلب اور جگر
فریاد ہے لبوں پہ قبا ہے لہو میں تر
چھلنی ہے کلیجہ اماں میں اکیلا
کتنا غریب ہوگیا حسین
نو لاکھ کا ریلا۔۔۔
فرحان اس غریب کی لاچار کی بکا
ہاں مظہر عابدی کا قلم لکھ نہیں سکا
ہے بس یہ خلاصہ اماں میں اکیلا
کتنا غریب ہوگیا حسین
نو لاکھ کا ریلا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.